ہوم » نیوز » عالمی منظر

عراق میں یرغمال 39 ہندوستانی شہریوں کے زندہ ہونے کے تازہ اشارے ملے

نيويارك: عراق میں ایک سال پہلے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے دہشت گردوں کی طرف اغوا 39 ہندوستانی شہریوں کے زندہ ہونے کے تازہ اشارے ملے ہیں

  • Share this:
عراق میں یرغمال 39 ہندوستانی شہریوں کے زندہ ہونے کے تازہ اشارے ملے
نيويارك: عراق میں ایک سال پہلے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے دہشت گردوں کی طرف اغوا 39 ہندوستانی شہریوں کے زندہ ہونے کے تازہ اشارے ملے ہیں

نيويارك: عراق میں ایک سال پہلے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے دہشت گردوں کی طرف اغوا 39 ہندوستانی شہریوں کے زندہ ہونے کے تازہ اشارے ملے ہیں اور اس بارے میں جلد ہی مزید اطلاع ملنے کی امید ہے۔یہ اطلاع فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو  ان سے ملاقات میں دی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران عراق میں یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے مسٹر عباس سے ان ہندوستانیوں کے بارے میں دستیاب تمام اطلاعات اشتراک کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی صدر نے کہا کہ اس موضوع پر ہندوستان اور فلسطین کے حکام کے درمیان مسلسل معلومات کاتبادلہ ہوتا رہا ہے، اور جیسے ہی انہیں کوئی نئی اطلاع ملتی ہے تو وہ اس دیں گے۔ جہاں تک ان کا خیال ہے کہ یہ 39 بہندوستانی زندہ ہیں اور وہاںیرغمال بناکر رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی کوئی نئی بات سامنے آئے گی تو وہ اس حکومت کے ساتھ اشتراک کریں گے تاکہ ان فوری رہائی کے لئے کوشش کر سکیں۔

آئی ایس نے گزشتہ سال عراق کے موصول کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے 40 ہندوستانیوں کو اغوا کر لیا تھا جن میں سے ایک ہندوتانی کسی طرح ان کی طرف سے ان گرفت سے نکل بھاگا تھا۔ ملک میں ان 39 لوگوں کے بارے میں مختلف دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن حکومت نے مختلف ذرائع کے حوالے سے ان کے زندہ ہونے کی بات کہی ہے۔

First published: Sep 29, 2015 10:04 PM IST