ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم کی سعودی کنگ سے ملاقات ، ہندوستان کی مسجد اول چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفہ میں دی

ریاض: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کیرالہ کے مشہور قدیم چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفتا پیش کی

  • UNI
  • Last Updated: Apr 03, 2016 11:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم کی سعودی کنگ  سے ملاقات ، ہندوستان کی مسجد اول چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفہ میں دی
ریاض: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کیرالہ کے مشہور قدیم چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفتا پیش کی

ریاض:  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کیرالہ کے مشہور قدیم چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفتا پیش کی۔  کیرالہ کے ترشور ضلع میں واقع اس مسجد کو 629 عیسوی میں عرب کے تاجروں کی طرف سے تعمیر کی گئی پہلی مسجد کے طور پرسمجھا جاتا ہے۔ یہ مسجد قدیم زمانے سے  ہندوستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات کی علامت ہے۔

روایت کے مطابق چیرامن پيرومل چیر کے نسل کے بادشاہ تھے اور نبی آخر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم عصر تھے۔ چیرامن پيرمل نے سعودی عرب کے دورے  کے دوران مکہ میں نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی تھی اور ان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا تھا۔

چند سال بعد بادشاہ چیرامن نے اپنے رشتہ داروں اور مالابار کے حکمرانوں کو اپنے دوست ملک بن دینار اور ملک بن حبیب کے ذریعے خط بھیجا۔ ان دونوں پیغام پہنچانے  کو كوڈنگللور میں مسجد بنانے کی اجازت مقامی حکمرانوں سے مل گئی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ مسجد میں ایک چراغ گزشتہ 1000 سال سے مسلسل روشن ہے۔  اس چراغ کو روشن رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے افراد تیل عطیہ کرتے ہیں۔

First published: Apr 03, 2016 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading