ہوم » نیوز » عالمی منظر

گروپ 4 کےممالک سلامتی کونسل کی اصلاحات کو انجام تک پہنچائیں گے

نیویارک۔ ہندوستان، جاپان، برازیل اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’فوری‘ طور پر بہتری لائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں اصلاحات کے ایجنڈے كو منطقی انداز میں نافذکرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے۔

  • Share this:

تقریبا دس سال کے وقفے کے بعد ہوئی گروپ -4 کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودي، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے، جرمنی کی چانسلرنجیلا مرکیل اور برازیل کی صدر ڈلما رؤسیف نے یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے تقریبا دو ہفتے پہلے جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس کے آخری دن صدر سیم كٹیسا کی موثر قیادت کی بدولت سلامتی کونسل سمیت اس عالمی ادارے میں اصلاحات کے سلسلے میں ایک قرارداد کو غور و خوض کے لئے قبول کر لیے جانے کی تعریف کی۔

چاروں ممالک نے طے کیا کہ وہ اس بارے میں یکساں خیالات کے ممالک کی تعداد میں اضافہ کر کے ایک وسیع اتحاد تیار کریں گے اور انہیں اقوام متحدہ میں بات چیت کو اتفاق رائے سے انجام تک لے جانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ ان لیڈروں نے مانا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے سلامتی کونسل میں زیر التواء اصلاحات کے لئے حمایت حاصل کرنا اتفاق رائےسے حتمی نتائج حاصل کرنے کا ایک بہت ہی اہم موقع ہے۔ مسٹر مودی کی صدارت میں اجلاس کے آغاز میں چاروں لیڈران نے ابتدائی بیان دیا اور پھر قریب آدھے گھنٹے بند کمرے میں میٹنگ کی۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔  
First published: Sep 27, 2015 08:55 AM IST