اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہشت گردی سے نمٹنے اور سائبر سیکورٹی کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت: مودی

    شیامین۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے ، سائبر سیکورٹی اور دنیا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے برکس ممالک کو مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      شیامین۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے ، سائبر سیکورٹی اور دنیا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے برکس ممالک کو مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے برکس چوٹی کانفرنس کے دوران ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مذاکرات پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے، سائبر سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات کو کم کرنے کے لئے سب کو تعاون اور مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ برکس کے اراکین پانچ ابھرتی ہوئی معیشتیں عالمی سطح پر تبدیلی لا سکتی ہیں ۔ انہوں نے اس کے لئے سائبر سیکورٹی اور اعلی ٹیکنالوجی کے وسائل کے استعمال پر زور دیا۔

      وزیراعظم نے برکس ممالک کو ایک قابل، مساوات پر مبنی اور ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ دنیا کے سب سے غریب لوگوں کو بھی مالی مرکزی دھارے میں شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کو ایک ڈیجٹل اور کارآمد دنیا بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ایک صحت مند اور غیر جانبدار دنیا کی تعمیر ہوسکے جس کا مستقبل خوشگوار ہو۔

      First published: