ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈیجیٹل انڈیا کے لئے مودی اور زكربرگ نے پروفائل تصویرمیں تبدیلی کی

سلی کان ویلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زكربرگ نے ڈیجیٹل انڈیا مہم کی حمایت میں اپنی فیس بک پروفائل تصویر بدل دی۔

  • Share this:
ڈیجیٹل انڈیا کے لئے مودی اور زكربرگ نے پروفائل تصویرمیں تبدیلی کی
سلی کان ویلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زكربرگ نے ڈیجیٹل انڈیا مہم کی حمایت میں اپنی فیس بک پروفائل تصویر بدل دی۔

سلی کان ویلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زكربرگ نے  ڈیجیٹل انڈیا مہم کی حمایت میں اپنی فیس بک پروفائل تصویر بدل دی۔ مسٹر مودی کے فیس بک ہیڈکوارٹر پہنچنے سے پہلے مسٹر زکربرگ نے پوسٹ کیا کہ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا کی حمایت میں اپنی پروفائل تصویر بدل دی ہے۔انہوں نے کہا، "اس منصوبہ کے تحت حکومت دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس پہنچانا چاہتی ہے۔مجھے مسٹر مودی کے ساتھ فیس بک ہیڈکوارٹر پر بات چیت کا انتظار ہے۔ "انہوں نے اپنے فالوورس سے بھی ڈیجیٹل انڈیا مہم کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے فوراً بعد مسٹر مودی نے بھی فیس بک پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کر دی۔

وزیر اعظم ہندوستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے نو بجے فیس بک کے دفتر میں پہنچے۔ انہوں نے  مسٹر زكربرگ کے علاوہ کمپنی کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد ان کا گوگل کے دفتر جانے کا بھی پروگرام ہے۔ ان ملاقاتوں پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

مسٹر مودی سلی کان ویلی میں ڈیجیٹل انڈیا کے لئے بہتر سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کی تلاش کر رہے ہیں۔فیس بک کے لئے بھی ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی مارکٹوں میں سے ایک ہے۔ اس اہم ملاقات کے لئے فیس بک کا دفتر پرجوش تھا۔ فیس بک کا ہیڈکوارٹر مسٹر مودی کے استقبال کے لئے تیار تھا۔ اس ملاقات کے لئے فیس بک نے اپنے ملازمین کو کئی ہدایات بھی جاری کئے اور انہیں ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کے لئے کہا۔

اس دوران مسٹر مودی سے فیس بک پر بہت سے سوالات پوچھے گئے ۔ مسٹر زكربرگ نے خود فیس بک پر لوگوں سے سوالات طلب کئے تھے۔ ان کی اس پوسٹ پر اب تک 40 ہزار سے زیادہ لوگ تبصرہ کر چکے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم کے لئے سوالات بھی بھیجے۔ تقریباً سوا سات لاکھ لوگوں نے اس پوسٹ کوپسند کیا ہے۔

فیس بک کا ہیڈکوارٹر کئی لحاظ سے خاص ہے اور اسے کام کرنے کے بہترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں پانچ ہزار سے زیادہ ملازم کام کرتے ہیں۔ اس کا خصوصی کمرہ اتنا بڑا ہے کہ یہاں ایک ساتھ 2800 لوگ کام کرتے ہیں۔ عمارت کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کی چھت پر بنا ہوا باغ جو تقریباً 9 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ اس باغ میں 400 درخت ہیں۔

First published: Sep 28, 2015 08:00 AM IST