உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کے خلاف متحدہ جنگ کی ضرورت ، بیلجیم کے صنعتکاروں کو ہندستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    برسلز: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی سے متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہندستان اور بیلجیم کے درمیان حوالگی معاہدہ اور سزا یافتہ قیدی تبادلے کے معاہدے کو انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      برسلز: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی سے متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہندستان اور بیلجیم کے درمیان حوالگی معاہدہ اور سزا یافتہ قیدی تبادلے کے معاہدے کو انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بیلجیم کی ایک روزہ دورے کے دوران میزبان وزیر اعظم چارلس مشیل کے ساتھ باہمی ملاقات اور بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں برسلز پر دہشت گرد حملے کے جانی نقصان کے تئیں تعزیت ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ ضرورت کا اظہارکیا۔
      وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بیلجئیم کے لوگوں کے دکھ اور غم میں شریک ہیں جو گزشتہ آٹھ دنوں سے انہیں پریشان ہیں. انہوں نے حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان بیلجیم کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک متحدہ کارروائی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے اور حوالگی معاہدہ کے ساتھ ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
      اقتصادی تعاون کے معاملے پر مسٹر مودی نے کہا سات فیصد اضافہ کی شرح کے ساتھ ہندستانی معیشت دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت ہے۔ بیلجیم کی صلاحیتوں اور ہندستانی معیشت کا اشتراک دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہو گا ۔ وزیر اعظم نے بیلجیم کے کاروباری سربراہان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیلجیم کی حکومت اور کمپنیوں کو ہندستان کے اہم پروگراموں میں شراکت داری کے لئے دعوت دیتے ہیں۔
      اس سے قبل مودی نے گزشتہ ہفتہ برسیلز میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو مالبیک میٹرو اسٹیشن پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے بروسیلز پہنچنے سے قبل جاری بیان میں بیلجیئم کے لوگوں کے جذبے کو سلام کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
      First published: