نفرت اور تشدد کے نظریات سے عالمی امن کو زبردست خطرہ : وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ اس بات کا حتمی یقین رکھتے ہیں کہ گوتم بدھ کا پیغام امن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تشدد کا جواب ہے۔

May 12, 2017 03:48 PM IST | Updated on: May 12, 2017 03:48 PM IST
نفرت اور تشدد کے نظریات سے عالمی امن کو زبردست خطرہ : وزیر اعظم مودی

photo : Twitter PMO india

کولمبو: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ اس بات کا حتمی یقین رکھتے ہیں کہ گوتم بدھ کا پیغام امن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تشدد کا جواب ہے۔ کولمبو میں بین الاقوامی ویساک ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس وقت پائیدار عالمی امن کو کسی دو ملک کے جھگڑے سے لازمی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں لیکن نفرت اور تشدد کے نظریے میں اپنی جڑیں رکھنے والی ذہنیت سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نےکہا کہ بدقسمتی سے ایسے نفرت کے نظریات اور ہمارے خطے میں اسے پھیلانے والے ہلاکت اور تباہی کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے خبرد ار کیا کہ خطے میں دہشت گردی کی عفریت اسی تباہ کن جذبے کا واضح نتیجہ ہے۔ یوم وساک کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کی تعلیمات کی آج بھی اتنی ہی اہمیت اور ضرورت ہے جتنی صدیوں پہلے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہندستان اور سری لنکا گوتم بدھ کی تعلیمات امن کو برقرار رکھنے اور خطے اور خطے سے باہر امن کی کوشش کرتے رہیں گے۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ اسی سال اگست کولمبو اور بنارس کے درمیان ایئر انڈیا کی راست پرواز شروع ہوجائے گی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان سری لنکا کی ترقی میں مدد کے لئے نقل و حمل ، توانائی، صحت اور ایسے دوسرے شعبوں میں تعاون کا دائرہ وسیع کررہا ہے ۔ واضح رہےکہ وزیراعظم سری لنکا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

Loading...

Loading...