ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی کی ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات، ذاکر نائک کی حوالگی کا اٹھایا معاملہ

اسلامی مبلغ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔ ہندوستان نے پچھلے سال ملیشیا سے ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے کہا تھا لیکن ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کی ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات، ذاکر نائک کی حوالگی کا اٹھایا معاملہ
ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ پی ایم مودی

ولادیووستک۔ روس میں ایسٹ اکنامک فورم کے موقع پر اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’ولادیووستک میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں مودی اور مہاتیر محمد نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے ہندوستان -ملیشیا تعاون کو متنوع بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا۔ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔ ہندوستان نے پچھلے سال ملیشیا سے ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے کہا تھا لیکن ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا ’’ وزیر اعظم مودی نے ذاکر نائک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے کہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے لئے کافی اہم ہے۔ لہذا دونوں ملک کے افسران اس مسئلہ پر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہیں گے‘‘۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ملیشیا کے حکام نے ملک میں تقاریر کے لئے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک پر اپنے ملے جلے اشارے دئیے تھے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی اور متعدد ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے اوساکا شہر میں منعقد جی -20 اجلاس اور فرانس کے بيارٹیز میں حال ہی میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

First published: Sep 05, 2019 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading