ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیراعظم مودی فلسطینی اعزاز طوق کبیر سے سرفراز

کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کے فلسطین کے اولین دورے پر آج وزیراعظم نریندر مودی کو طوق کبیر کے سرکاری فلسطینی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 10, 2018 05:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم مودی فلسطینی اعزاز طوق کبیر سے سرفراز
کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کے فلسطین کے اولین دورے پر آج وزیراعظم نریندر مودی کو طوق کبیر کے سرکاری فلسطینی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔

رملہ: کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کے فلسطین کے اولین دورے پر آج وزیراعظم نریندر مودی کو طوق کبیر کے سرکاری فلسطینی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ کسی بھی غیر ملکی اہم نمائندے کو شاذ و نادر یہ اعزاز بخشا جاتا ہے۔ طوق کبیر کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ اس اعزاز کا تعلق مسٹر مودی کی ذہین قیادت ،بلند قومی و بین الاقوامی شخصیت ، فلسطین اور ہندستان کے مابین تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش اور خطے میں امن کے لئے فلسطینی عوام کی آزادی کے حق کی تائید سے ہے۔

صدر فلسطین محمود عباس نے مسٹر مودی سے بالمشافہ ملاقات میں انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا ۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ بات چیت کی ۔ مسٹر مودی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عمان سے رملہ پہنچے تھے ۔ اس ہیلی کاپٹر کو اردنی اور اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تحفظ فراہم کیا ۔

رملہ میں صدارتی دفتر کے احاطے میں مسٹر مودی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم نے یاسر عرفات کے مقبرہ پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال مسٹر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نتن یاہو پچھلے مہینہ ہندستان آئے تھے۔

First published: Feb 10, 2018 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading