ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی۔ جن پنگ نے کی جھیل میں بوٹنگ، چائے پر چرچا جاری

دو دن کے دورہ پر چین پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کی آج چین کے صدر شی جن پنگ کی تین ملاقاتیں ہونی ہیں۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی۔ جن پنگ نے کی جھیل میں بوٹنگ، چائے پر چرچا جاری
وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے وہان میں غیر رسمی چوٹی اجلاس کے دوسرے دن کی شروعات مشہور ایسٹ لیک کے کنارے سیر وتفریح سے کی۔ آج وزیراعظم مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کی تین ملاقاتیں ہونی ہیں۔  وزیراعظم مودی اور جن پنگ کی پہلی ملاقات ایسٹ لیک کے کنارے ہوئی۔


دونوں نے ٹہلتے ہوئے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ اس کے بعد جن پنگ مودی کو بوٹنگ بھی کرائیں گے۔ پھر ایسٹ لیک کے کنارے دونوں لنچ بھی کریں گے۔


اس سے پہلے جمعرات کو پی ایم مودی اور شی جن پنگ کی تین ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی۔ جن پنگ کی یہ ملاقات غیر رسمی ہے۔ کیونکہ اس ملاقات کے دوران نہ توکسی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اور نہ ہی دونوں رہنما مشترکہ بیان جاری کریں گے۔




چین کے وہان شہر میں ایسٹ لیک کے کنارے وزیر اعظم مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیچ واکنگ کرتے بات ہوئی۔ یہ ندی یا جھیل کنارے سفارت کاری کا یہ انوکھا مظاہرہ ہے۔




ہفتہ کی صبح وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ ایسٹ لیک کے کنارے واک پر گئے۔ پھر بوٹنگ کرتے ہوئے چائے پر چرچا کی۔





وہان کی ایسٹ لیک میں ایک ہاوس بوٹ کے اندر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ وزیر اعظم مودی۔ دونوں نے ساتھ میں چائے پی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

First published: Apr 28, 2018 08:38 AM IST