ہوم » نیوز » عالمی منظر

لوگوں کو ہم سے امیدیں ہیں، کیونکہ ہم انہیں پورا کر سکتے ہیں: نریندر مودی

لندن۔ سابقہ حکومتوں پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھیمی تبدیلی کے دن اب گزر گئے ہیں اور بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی مدت کار میں ہندوستانی زیادہ پر امید ہو گئے ہیں۔

  • Share this:
لوگوں کو ہم سے امیدیں ہیں، کیونکہ ہم انہیں پورا کر سکتے ہیں: نریندر مودی
مودی نے کہا، "اگر آپ دیکھتے ہیں کہ ہم پچھلے حکومت کے مقابلے میں کہاں کھڑے ہیں، میں یہ دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے ملک کے لئے اچھا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔"

سابقہ حکومتوں پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھیمی تبدیلی کے دن اب گزر گئے ہیں اور بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی مدت کار میں ہندوستانی زیادہ پر امید ہو گئے ہیں۔ لندن کے سینٹرل ہال ویسٹ منسٹر میں 'بھارت کی بات، سب کے ساتھ‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں کی توقع اس حکومت سے زیادہ ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ حکومت ان کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہے۔


سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے صدر پرسون جوشی کی طرف سے منعقد پروگرام میں سوالوں کے جواب میں مودی نے کہا، "لوگ جانتے ہیں کہ جب وہ کچھ کہیں گے تو حکومت سنے گی اور کرے گی۔ دھیمی تبدیلی کے دن گزر چکے ہیں۔


اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اپنی حکومت پر تنقید کرنے پر مودی نے کہا کہ انہیں تنقید سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "تنقید کرنے کے لئے تحقیقات کی جانی چاہئیں اور صحیح حقائق تلاش کرنے چاہئیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ اب صرف الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ''


مودی نے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ اس حکومت کی تنقید کی جائے۔ تنقید جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے۔ تعمیری تنقید کے بغیر جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اور اب کے دور میں بڑا فرق ہے۔ مودی نے کہا کہ پہلے کی حکومت ایک خاندان ہی کے ارد گرد مرکوز ہوتی تھی لیکن لوگوں نے یہ دکھا دیا کہ ایک چائے بیچنے والا بھی جمہوریت میں ان کا نمائندہ بن سکتا ہے اور شاہی محل میں ہاتھ ملا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، "پہلے لوگوں نے’ چلتا ہے‘ والا رویہ اپنا رکھا تھا، لیکن اب انہیں ہم سے کافی امیدیں ہیں۔"

مودی نے کہا، "اگر آپ دیکھتے ہیں کہ ہم پچھلے حکومت کے مقابلے میں کہاں کھڑے ہیں، میں یہ دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے ملک کے لئے اچھا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔"

مودی نے کہا، "آپ سب نے دیکھا ہو گا کہ آپ کے پاسپورٹ کی طاقت بڑھ گئی ہے۔ لوگ آپ کی طرف فخر سے دیکھتے ہیں۔ بھارت اب بھی وہی ہے۔ لیکن آج آپ فرق دیکھ سکتے ہیں۔ "
First published: Apr 19, 2018 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading