وزیر اعظم مودی کا بڑا اعلان ، روس کو ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ روس کے مشرق بعید کے علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا۔ یہ بے مثال اور پہلا موقع ہے جب ہم کسی دوسرے ملک کو اتنی بڑی مدد دے رہے ہیں۔

Sep 05, 2019 06:01 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 06:01 PM IST
وزیر اعظم مودی کا بڑا اعلان ، روس کو ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا بڑا اعلان ، روس کو ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا ہندوستان

ہندوستان مشرقی روس کے مشرق بعید کے علاقے کی ترقی کے لیے ایک ارب ڈالرکی مدد دے گا۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو ایسٹرن اکونومک فورم (ای ای ایف)کی تقریب میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے مشرق بعید کے علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا۔ یہ بے مثال اور پہلا موقع ہے جب ہم کسی دوسرے ملک کو اتنی بڑی مدد دے رہے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ حکومت ہند مشرقی ایشیا کے معاملے میں سخت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے مشرق بعید کے علاقے کا ایشیا کے ساتھ غیر معمولی تعلق ہے۔ ہندوستان کو غیر مقیم ہندوستانیوں کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں پورا یقین ہے کہ روس کے اس علاقے کی ترقی کے لیے بھی ہندوستانی برا دری سرگرم حصہ داری دے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بڑی مقدار میں قدرتی وسائل ہیں۔ ہندوستان نے روس کے لیے مدد کا اعلان کرکے در حقیقت ’ایکٹ فار ایسٹ‘ کی پالیسی پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اس اقدام سے دونوں دوست ملکوں کی مالی اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Loading...

وزیر اعظم مودی ای ای ایف سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کے 11 گورنر کو اپنے ملک (ہندوستان) کے دورے کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے سلسلے میں صدر ولادیمیر پوتن کے نقطہ نظر سے بہت متاثر ہیں ۔ ہندوستان روسی قیادت کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Loading...