ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان امید کی کرن اور دیدہ وروں کے نزدیک روشن ستارہ : مودی

ریاض : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندستان نے دنیا میں نئی امید جگائی ہے اور نیا جوش پیدا کیا ہے اور کچھ دیدو ورون کے نزدیک ہندستان ایک روش ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 03, 2016 12:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان امید کی کرن اور دیدہ وروں کے نزدیک روشن ستارہ : مودی
ریاض : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندستان نے دنیا میں نئی امید جگائی ہے اور نیا جوش پیدا کیا ہے اور کچھ دیدو ورون کے نزدیک ہندستان ایک روش ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔

ریاض : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندستان نے دنیا میں نئی امید جگائی ہے اور نیا جوش پیدا کیا ہے اور کچھ دیدو ورون کے نزدیک ہندستان ایک روش ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسٹر مودی نے یہاں آباد ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جمہوری فریم ورک کے اندر اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ وزیرا عظم آج دوپہر بعد یہاں پہنچے۔ یہ ان کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

انہون نے کہا کہ خوشی اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ہندستان نے بر عکس عالمی صورت حال کے با وجود اپنی معیشت کو مضبوط بنایا ہے اور ذہین افرادی قوت اور جدید ہنر سے لیس ہندستان کے پاس دنیا کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔ ہندستان پہلے دنیا کے کئی ملکوں میں سے ایک تھا لیکن اب وہ ایک اہم ملک بن کر ابھرا ہے۔عالمی بینک اور تما ریٹنگ ایجنسیوں کے نزدیک آج کا ہندستان امید کی کرن ہے اور دیدہ ور اسے روشن ستارہ قرار دیتے ہیں۔

مسٹر مودی کے اس دورہ کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ ہندستان کے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور دہشت گردی مخالف مہم میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ وہ سعودی عرب کے لیڈروں سے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر بات چیت کریں گے۔ مسٹرمودی کے اس سعودی دورے سے قبل ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ہندستانی وزیر اعظم کی حیثیت سے 2010 میں سعودی عرب کا درہ کیا تھا۔

First published: Apr 03, 2016 12:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading