ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان -روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے، ہائی کمیشن جلد کھولنے کا اعلان

کیگالی۔ ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 24, 2018 01:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان -روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے، ہائی کمیشن جلد کھولنے کا اعلان
روانڈا میں نریندر مودی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کے ہمراہ

کیگالی۔ ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افریقی ملک میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام یہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے۔ دونوں ممالک نے چرم اور اس سے متعلق زرعی تحقیق کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔


دونوں ممالک کے درمیان وفد سطح کے مذاکرات کے دوران ہندوستان نے کیگالی میں اسپیشل اکنامک زون اور تین زرعی منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشكش کی۔ ہندوستان کئی انڈسٹریل پارک کے فروغ اور روانڈا میں کیگالی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 10 کروڑ ڈالر اور زراعت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے لیے روانڈا کو قرض دے گا۔


نریندر مودی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیگالی میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی روانڈا میں اپنا ہائی کمیشن کھولے گا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار ہو گا بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق کام کاج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔


وزیر اعظم نے کہا کہ روانڈا کی اقتصادی ترقی کے سفر میں اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہنا ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔ اس ملک کی ترقی کے سفر میں ہندوستان کی مدد برقرار رہے گی۔


روانڈا کے وزیر اعظم پال كامگا نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

First published: Jul 24, 2018 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading