ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کے خط پر پی ایم مودی کا جواب، دہشت گردی کا راستہ چھوڑو، تبھی ہوگی بات چیت

  • Share this:
عمران خان کے خط پر پی ایم مودی کا جواب، دہشت گردی کا راستہ چھوڑو، تبھی ہوگی بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ ایس۔ جے شنکر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مبارکباد پیغام کا جواب دیا ہے۔ پی ایم مودی نے عمران کو خط لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سدھر سکتے ہیں جب پاکستان دہشت گردی پر کوئی ٹھوس کارروائی کرکے دکھائے۔


ہندستان کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کی جانب سے دہشت گردی پر کارروائی نہیں کی جاتی تب تک بات چیت ممکن نہیں ہے۔ حالانکہ عمران کو بھیجے گئے خط میں دہشت گردی سے پاک ماحول کا بھی ذکر ہے۔ اس پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کب شروع ہوگی اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ہندستان اپنے پڑوسی ملک کے درمیان تعلقات بہتر چاہتا ہے۔

First published: Jun 20, 2019 12:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading