ہوم » نیوز » عالمی منظر

پی ایم مودی نے عمران خان کو خط لکھ کر دی بات چیت کی دعوت ، پاک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا، " پڑوسی ملک سے ہمارے رشتےہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت ہندستان سے بہترین اور باہمی تعاون کرے گی"۔

  • Share this:
پی ایم مودی نے عمران خان کو خط لکھ کر دی بات چیت کی دعوت ، پاک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
پی ایم مودی ؛فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایسا پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعوی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا ، " ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندستان حکومت نے پاک وزیر کے دعوے کا مسترد کیا ہے۔


شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے خط میں لکھا، " پڑوسی ملک سے ہمارے رشتےہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت ہندستان سے بہترین اور باہمی تعاون کرے گی"۔


بقول جیو نیوز شاہ محمود قریشی نے کہا  ، "ہندستان کے ساتھ مسلسل اورغیر مشروط بات چیت کی ضروت ہے۔ دونوں ہی ممالک کو اس کے لئے قدم بڑھانے ہوں گے " ۔


پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ، " میں ہندستانی میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پروسی نہیں ہیں، ہم ایک جوہری ہتھیار والے ملک ہیں۔ ہم دونوں کے پاس ہی یکساں  وسائل ہیں ۔ ہمارے پاس طویل وقت سے کنچے آ رہے مدعے ہیں اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے کی پریشانیاں سمجھتے ہیں لیکن ہمارے پاس سوائے بات چیت کے کوئی راستہ نہیں ۔ ہم خطرہ نہیں اٹھا سکتے"۔



انہوں نے کہا "یہ مسائل پیچیدہ ہیں اور کئی پریشانیاں آئیں گی لیکن ہمیں کوشش کرتے رہنا ہے ۔ ہمیں ماننا ہوگا کہ ہم پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ہمیں یہ بھی قبول کرنا ہوگا کہ کشمیر ایک حقیقت ہے۔ ہماری سوچ اور رویہ الگ ۔ لاگ ہو سکتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہمیں اس میں تبدیلی لائیں"۔
First published: Aug 20, 2018 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading