ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی نے کہا۔ معاشی نظام کی ترقی کے لئے تیل کی مستحکم قیمتیں ضروری، سعودی سے ہیں بہت امیدیں

پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کی توانائی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم تعاون دیتا ہے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا۔ معاشی نظام کی ترقی کے لئے تیل کی مستحکم قیمتیں ضروری، سعودی سے ہیں بہت امیدیں
وزیر اعظم مودی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیا

ریاض۔ وزیر اعظم مودی تین سال میں دوسری بار سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کی توانائی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم تعاون دیتا ہے۔ ایسے میں خام تیل کی مستحکم قیمتوں سے عالمی معاشی نظام میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سعودی عرب سے تقریبا 18 فیصدی خام تیل کی درآمد کرتا ہے۔ حکومت ہند کی واضح سوچ ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر ہم اسٹریٹجک سمجھوتے کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم اپنی توانائی سے متعلق ضروریات کے اہم ترین اور قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر سعودی عرب کے رول کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ عالمی معاشی نظام کی ترقی کے لئے خصوصی طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لئے خام تیل کی مستحکم قیمتیں بہت ضروری ہیں۔ امید ہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ میں اس پر تبادلہ خیال ہو گا اور کچھ ضرور نکلے گا‘‘۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معاملے سلجھانے کے لئے متوازن سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ سعودی عرب نے کئی معاملوں پر ہندوستان کا ساتھ دیا۔ سعودی عرب نے ہندوستان کی تجارت کے لئے اچھا ماحول بنایا۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی اور تجارتی معاملوں پر سعودی عرب کے مشترکہ تعاون پر خوشی بھی ظاہر کی۔

First published: Oct 29, 2019 11:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading