ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردی پرصرف بات کرنے کا نہیں سخت کارروائی کرنے کا وقت: وزیراعظم مودی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سول شانتی انعام ہندوستان کے لئے کوریا کی خیرسگالی اورمحبت کی علامت ہے۔  

  • Share this:
دہشت گردی پرصرف بات کرنے کا نہیں سخت کارروائی کرنے کا وقت: وزیراعظم مودی
جنوبی کوریا کی راجدھانی سول میں وزیراعظم نریندرمودی۔

وزیراعظم نریندرمودی دوروزہ جنوبی کوریا کے دورہ پرہیں۔ جمعہ کوپلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے وزیراعظم مودی نے جنوبی کوریا کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم مودی نےاس بات پرزوردیا کہ اب وقت ہےکہ پوری دنیا کے تمام ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑیں۔


انہوں نےکہا کہ'آج ہندوستان کے وزارت داخلہ اورکوریا کی قومی پولیس ایجنسی کےدرمیان شروع ہوا ایم اویودہشت گردی کے خلاف ہمارے تعاون کومزید آگے بڑھائے گا اوراب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھی باتوں سے آگے بڑھ کراس پریشانی کی مخالفت میں متحد ہوکر کارروائی کرے'۔


وزیراعظم نریندرمودی نےکہا 'سیول امن ایوارڈ' ہندوستان کے لئے کوریا کی خیرسگالی اور محبت کی علامت ہے۔ انہوں نےمزید کہا 'گزشتہ سال اجودھیا میں منعقدہ 'دیپوتسو' مہوتسومیں خاتون اول کم کی مہمان خصوصی کے طورپرشرکت ہمارے لئے باعث اعزازتھا۔ ان کے سفر سے ہزاروں سالوں کے ہمارے ثقافتی تعلقات پرایک نئی روشنی پڑی۔ اورنئی نسل میں جوش اوربیداری کا ماحول بنا۔ وزیراعظم نے کہا 'کوریا کی طرح ہی ہندوستان نے بھی تقسیم کا درد برداشت کیا ہےاورسرحد پرتناوکا سامنا کررہا ہے۔


سرحد کے باہرہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سبب پرامن ترقی کی ہماری کوششوں کواکثرنقصان پہنچتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ سبھی ملک متحد ہوکردہشت گردی کا جڑسے خاتمہ کرنے کی سمت میں اقدامات کریں۔ ایسا کرنے پرہی ہم نفرت کوپیارسے، بربادی کو ترقی سے بدل سکتے ہیں۔
First published: Feb 22, 2019 04:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading