ہر آفت میں مدد کیلئے کھڑا رہتا ہے ہندوستان، سڈنی میں وزیراعظم مودی نے کہا
ہر آفت میں مدد کیلئے کھڑا رہتا ہے ہندوستان، سڈنی میں وزیراعظم مودی نے کہا ۔ تصویر : Twitter
Sydney News : انہوں نے کہا کہ 'ہم قوم کو بھی ایک کنبہ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور دنیا کو بھی فیملی سمجھتے ہیں۔ ہندوستانی کہیں بھی رہیں، انسانی جذبہ ان میں ہمیشہ موجود رہتا ہے ۔ جہاں بھی کوئی آفت آتی ہے ، ہندوستان ہمیشہ کھڑا رہتا ہے۔ '
سڈنی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک بڑے پروگرام میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی کامیابیوں کو شمار کرایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'ہم قوم کو بھی ایک کنبہ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور دنیا کو بھی فیملی سمجھتے ہیں۔ ہندوستانی کہیں بھی رہیں، انسانی جذبہ ان میں ہمیشہ موجود رہتا ہے ۔ جہاں بھی کوئی آفت آتی ہے ، ہندوستان ہمیشہ کھڑا رہتا ہے۔ '
سڈنی کے کڈوس بینک ایرینا میں کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کو فورس آف گلوبل گڈ کہا جارہا ہے۔ جہاں کہیں بھی کوئی آفت آتی ہے، ہندوستان مدد کے لئے تیار ملتا ہے۔ حال ہی میں جب ترکی میں زلزلے نے تباہی مچا دی، تب ہندوستان نے 'آپریشن دوست' کے ذریعہ مدد کا ہاتھ بڑھایا ۔ ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ "ہندوستان کے پاس صلاحیت کی کمی نہیں ہے، ہندوستان کے پاس وسائل کی بھی کمی نہیں ہے۔ آج دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے نوجوان ٹیلنٹ فیکٹری، جس ملک میں ہے … وہ ہندوستان ہے۔ '
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وبا جس ملک نے دنیا میں سب سے تیز ویکسینیشن پروگرام چلایا … وہ ملک ہندوستان ہے۔ آج جو ملک دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، وہ ملک… ہندوستان ہے۔ آج جو ملک دنیا میں نمبر 1 اسمارٹ فون ڈیٹا صارف ہے ، وہ ملک ہندوستان ہے۔
وزیر اعظم مودی نے یہاں کہا کہ ہندوستان ہزاروں سالوں کی ایک زندہ تہذیب ہے۔ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ ہم نے وقت کے مطابق خود کو ڈھالا ہے، لیکن ہم ہمیشہ اپنے بنیادی اصولوں پر، بنیادی باتوں پر کھڑے رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔