2014 کے پہلے اور بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق، بالی میں ہندوستانی کمیونٹی سے وزیر اعظم مودی نے کہا

2014 کے پہلے اور بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق، بالی میں ہندوستانی کمیونٹی سے وزیر اعظم مودی نے کہا ۔ اے این آئی ۔

2014 کے پہلے اور بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق، بالی میں ہندوستانی کمیونٹی سے وزیر اعظم مودی نے کہا ۔ اے این آئی ۔

PM Narendra Modi Indian Community: انڈونیشیا کے بالی میں منگل کو ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات اچھے اور مشکل دونوں وقت میں مضبوط رہے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bali
  • Share this:
    بالی : انڈونیشیا کے بالی میں منگل کو ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام  میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات اچھے اور مشکل دونوں وقت میں مضبوط رہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں انڈونیشیا میں آئے زلزلہ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم نے فورا آپریشن سمندر میتری شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ، بالی آنے کے بعد ہر ہندوستانی کو ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے، ایک الگ ہی احساس ہوتا ہے ۔ میں بھی وہی وائبریشن محسوس کررہا ہوں ۔ بالی سے ڈیڑھ ہزار کلو میٹر دور ہندوستان کے کٹک شہر میں مہاندی کے کنارے 'بالی جاترا' کا مہاتسو منایا جارہا ہے ۔ یہ اتسو ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہزاروں سالوں کے کاروباری تعلقات کا جشن ہے ۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی صلاحیت، ہندوستان کی ٹیکنالوجی ، ہندوستان کا انوویشن اور ہندوستان کی انڈسٹریز نے آج دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے ۔ 2014 کے پہلے اور 2014 کے بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق اسپیڈ اور اسکیل کا ہے ۔ آج ہندوستان بے مثال رفتار سے کام کررہا ہے، بے مثال اسکیل پر کام کررہا ہے ۔

    وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی کمیونٹی سے کہا کہ ہم لوگ اکثر بات چیت میں کہتے ہیں کہ دنیا بہت چھوٹی ہے ۔ ہندوستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو دیکھئے، تو یہ بات بالکل صحیح نظر آتی ہے ۔ سمندر کی عظیم لہروں نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو لہروں کی طرح امنگ سے بھرا اور زندہ رکھا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: چھترپور جنگل سے پولیس کو ملے سیمپل، 10 مانس کے ٹکڑے فارنسک جانچ کو بھیجے گئے


    یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا کو طلاق کی خبروں کے بیچ شعیب ملک نے دی یوم پیدائش کی مبارکباد




    جی 20 چوٹی کانفرنس کیلئے بالی پہنچے وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی کمیونٹی سے کہا کہ اکیسویں صدی میں آج دنیا کو ہندوستان سے امیدیں ہیں اور ہندوستان بھی انہیں اپنی ذمہ د اری کے طور پر دیکھتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: