உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi Japan Visit: ٹوکیو میں وزیر اعظم موی نے کہا : ہمارے درمیان بھروسہ، شفافیت اور وقت کی پابندی ضروری

    PM Modi Japan Visit: ٹوکیو میں وزیر اعظم موی نے کہا : ہمارے درمیان بھروسہ، شفافیت اور وقت کی پابندی ضروری

    PM Modi Japan Visit: ٹوکیو میں وزیر اعظم موی نے کہا : ہمارے درمیان بھروسہ، شفافیت اور وقت کی پابندی ضروری

    Modi in Japan : دورہ جاپان کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی جاپان آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ آپ کی محبتوں کی بارش ہر مرتبہ بڑھتی ہی جاتی ہے۔

    • Share this:

      ٹوکیو : وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی رات کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوئے۔ وہ پیر کی صبح ٹوکیو پہنچے ۔ ہندوستانی نژاد لوگوں نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر 'مودی-مودی' کے نعرے لگائے گئے۔ اپنے دورہ جاپان کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی جاپان آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ آپ کی محبتوں کی بارش ہر مرتبہ بڑھتی ہی جاتی ہے۔


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ میں سے کئی ساتھی کئی سالوں سے یہاں آباد ہیں۔ جاپان کی زبان، لباس، ثقافت اور کھانا پینا، ایک طرح سے آپ کی زندگی کا بھی حصہ بن گیا ہے ۔ یہ ہم لوگوں کی خاصیت ہے کہ ہم کام کی سرزمین سے تن من سے جڑ جاتے ہیں ، کھپ جاتے ہیں، لیکن مادر وطن کی جڑوں سے جو تعلق ہے، اس سے کبھی دوری نہیں بننے دیتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ر اجیہ سبھا الیکشن میں شیو سینا کے امیدوار کی حمایت کریں گے این سی پی سربراہ شرد پوار


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے میڈ ان انڈیا ویکسین اپنے کروڑوں شہریوں اور دنیا کے سو سے زیادہ ممالک کو بھیجی ہے ۔ اپنی ہیلتھ سروسیز کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہندوستان بے مثال سرمایہ کاری کررہا ہے ۔ دور دراز علاقوں میں لاکھوں نئے ویلنیس سینٹر بنائے جارہے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کو لے کر ہم بہت محتاط ہیں ۔ ہندوستان بہتر طریقے سے عالمی چیلنجز کا سامان کررہا ہے ۔ ہم نے انٹرنیشنل سولر ایلائنس جیسے گلوبل سمٹ کی قیادت کی ۔ جاپان نے جس طرح سے کلائمیٹ چینج کا سامنا کیا ہے وہ اپنے آپ میں قابل تعریف ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بہار میں ریل روکو تحریک شروع، 23 ٹرینیں معطل جبکہ 40 کے روٹ بدلے گئے


      انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس معاملہ میں جاپان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ الیکٹرک موبیلیٹی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ بایوفیول سے جڑی ریسرچ اور انفراسٹرکچر پر کافی بڑا کام چل رہا ہے ۔ اس دہائی کے آخر تک 50 فیصد توانائی کی ضرورت نان فاسل فیول سے پورا کرنے کا عزم کیا ہے ۔

      وزیرا عظم نے کہا کہ جس اسپیڈ اسکیل پر ہندوستان کام کرسکتا ہے وہ بے مثال ہے ۔ دنیا اس کو دیکھ دہی ہے ۔ دنیا کو یہ بھی نظر آرہا ہے کہ جس رفتار سے ہندوستان میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ بے مثال ہیں ۔ ہمارے اس کام میں جاپان اہم ساتھی ہے ۔ ہندوستان میں ہورہی تبدیلیوں کیلئے یہ خاص بات ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: