ہوم » نیوز » عالمی منظر

جی 20 میں وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر نشانہ ، کہا : جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے ایجنٹ پھیلا رہا ہے ایک ملک

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی 20 ملکوں کی چوٹی کانفرنس میں پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی کو حمایت دینے والے ملک کو الگ تھلگ کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 05, 2016 08:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جی 20 میں وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر نشانہ ، کہا : جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے ایجنٹ پھیلا رہا ہے ایک ملک
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی 20 ملکوں کی چوٹی کانفرنس میں پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی کو حمایت دینے والے ملک کو الگ تھلگ کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہوانگ جھاو : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی 20 ملکوں کی چوٹی کانفرنس میں پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی کو حمایت دینے والے ملک کو الگ تھلگ کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر مود ی نے کانفرنس کے آخری اجلاس میں عالمی معیشت کومتاثر کرنے والے دیگر امور پر تقریر کرتے ہوئے پاکستان کا نام لئے بغیر بالواسطہ طور پر پاکستان پر زبردست حملہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے جی 20 کانفرنس کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنوبی ایشیا کا واحد ملک دہشت گردی کے ایجنٹوں کو پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت دینے والوں کو الگ تھلگ کرکے ان پر پابندی عائد کردینی چاہئے ۔ انہویں نے بین الا قوامی برادری سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی ۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی طاقتوں نے بنیادی چیلنجز پیش کردیا ہے۔ کچھ ملک ایسے ہیں جو اس کا استعمال خارجہ پالیسی کی طرح کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے تئیں ہندوستان کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی رہی ہے کیوں کہ اس سے کچھ بھی کم کافی نہیں ہے۔ ہمارے لئے ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے۔

First published: Sep 05, 2016 08:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading