உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا ، دہشت گردی ، جمہوریت ، اقوام متحدہ... وزیر عظم مودی کی UNGA میں خطاب کی اہم باتیں

    کورونا ، دہشت گردی ، جمہوریت ، اقوام متحدہ... وزیر عظم مودی کی UNGA میں خطاب کی اہم باتیں (PTI Photo)

    کورونا ، دہشت گردی ، جمہوریت ، اقوام متحدہ... وزیر عظم مودی کی UNGA میں خطاب کی اہم باتیں (PTI Photo)

    PM Modi Speech in UN General Assembly: وزیر اعظم نرینر مودی نے یہ یقینی بنانے کیلئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال کسی ملک کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے نہ ہو ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم موی نے ہفتہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وبا میں جان گنوانے والے سھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے عبداللہ شاہد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے مبارکباد دی ۔

      اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ۔ یہی نہیں ، وزیر اعظم مودی نے سمندری سیکورٹی اور توسیع پسندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سبھی کی مشترکہ وراثت ہے اور اس کو بچانے کی ضرورت ہے ۔

      وزیر اعظم مودی کے خطاب کی اہم باتیں

      وزیر اعظم موی نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی کو پھیلانے کیلئے نہیں ہو یا پھر وہاں دہشت گردانہ واقعات نہ ہوں ۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ٹول کی طرح استعمال نہ کرے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو ملک دہشت گردی کا سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، شاید وہ بھول رہے ہیں کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ، ہمیں اس وقت افغانستان کے عوام ، خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کی مدد کرنے ضرورت ہے اور اس میں ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوگا ۔

      ہند- بحرالکاہل کی سلامتی اور امن کے لیے عالمی خدشات اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے سمندر بھی ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں ، لہذا ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ہم سمندری وسائل کا استعمال کریں اور اس کا غلط استعمال نہ کریں۔ ہمارے سمندر بین الاقوامی تجارت کی لائف لائن بھی ہیں۔ ہمیں انہیں توسیع پسندی اور اجارہ داری کی دوڑ سے بچانا ہے ۔

      وزیرا عظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سال میں آئی سب سے بڑی وبا کا سامنا کررہی ہے ۔ ایسی خطرناک وبا میں زندگی گنوانے والے سبھی لوگوں کو میں خراج عقیدت پشی کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اس ملک کی نمائندگی کررہا ہوں جس کو مدر آف ڈیموکریسی کا فخر حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا یہ یہ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک چھوٹا بچہ جو کبھی ایک ریلوے اسٹیشن کی ٹی اسٹال پر اپنے والد کی مدد کرتا تھا وہ آج چوتھی مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر یو این جی اے سے خطاب کررہا ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ویکسین ڈیلیوری پلیٹ فارم کووین ایک ہی دن میں کروڑوں ویکسین ڈوز لگانے کیلئے ڈیجیٹل مدد فراہم کررہا ہے ۔ میں یو این جی اے کو یہ جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین ڈیولپ کرلی ہے ، جس کو 12 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو لگایا جاسکتا ہے ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی موزونیت اور ساکھ پر اٹھائے گئے سوالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی نظم و نسق کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھے ۔ قوانین اور عالمی اقدار کو مضبوط کرنا ہو گا۔

      وزیر اعظم نے نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی ایک نظم سے چند سطریں سنائیں اور ان کے معنی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نیک اعمال ، تمام کمزوریوں ، تمام شبہات کو دور کرتے ہوئے دلیری سے آگے بڑھیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: