اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جی 20 سمٹ میں جب ایک دوسرے سے ملے وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ، گلوان واقعہ کے بعد ہوئی پہلی ملاقات

    جی 20 سمٹ میں جب ایک دوسرے سے ملے وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ، گلوان واقعہ کے بعد ہوئی پہلی ملاقات ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    جی 20 سمٹ میں جب ایک دوسرے سے ملے وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ، گلوان واقعہ کے بعد ہوئی پہلی ملاقات ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    G20 Summit India China: وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو بالی میں جی 20 ڈنر کے دوران ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ گفتگو کی ، لیکن دونوں ٹاپ لیڈروں کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bali
    • Share this:
      بالی : وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو بالی میں جی 20 ڈنر کے دوران ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ گفتگو کی ، لیکن دونوں ٹاپ لیڈروں کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ جاری ویزوئلس میں وزیر اعظم مودی کو سبھی جی 20 نمائندوں کیلئے منعقدہ عشائیہ میں چین کے صدر سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

      مشرقی لداخ میں چین کے ذریعہ سرحد پر دراندازی کو لے کر جاری کشیدگی کے درمیان دونون کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کے امکان پر سوال اٹھے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2020 میں لداخ میں گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کی فوج نے جھڑپ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب دونوں ٹاپ لیڈرس کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔


      بتادیں کہ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام  سے بھی خطاب کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات اچھے اور مشکل دونوں وقت میں مضبوط رہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں انڈونیشیا میں آئے زلزلہ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم نے فورا آپریشن سمندر میتری شروع کیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: دہلی کے بعد اب اعظم گڑھ میں ملی کئی ٹکروں میں لڑکی کی لاش، علاقہ میں سنسنی، جانچ شروع


      یہ بھی پڑھئے: 2014 کے پہلے اور بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق: وزیر اعظم مودی



      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی صلاحیت، ہندوستان کی ٹیکنالوجی ، ہندوستان کا انوویشن اور ہندوستان کی انڈسٹریز نے آج دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے ۔ 2014 کے پہلے اور 2014 کے بعد کے ہندوستان میں بہت بڑا فرق اسپیڈ اور اسکیل کا ہے ۔ آج ہندوستان بے مثال رفتار سے کام کررہا ہے، بے مثال اسکیل پر کام کررہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: