உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan:سپریم کورٹ نے پی ایم شہباز کے بیٹے حمزہ کوسی ایم کے عہدے سے ہٹایا، پرویز الٰہی بنے پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ

     سپریم کورٹ   آف پاکستان (Supreme Court of Pakistan)نے وزیراعظم شبہباز شریف کے بیٹے حمزہ کو سی ایم کے عہدے سے ہٹایا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان (Supreme Court of Pakistan)نے وزیراعظم شبہباز شریف کے بیٹے حمزہ کو سی ایم کے عہدے سے ہٹایا۔

    Parvez Ilahi CM of Punjab: انتخابات کے دوران مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان پارلیمنٹ کے ووٹوں کی گنتی کے خلاف فیصلہ کیا تھا، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے، جو الٰہی کے حق میں تھا۔

    • Share this:
      Parvez Ilahi CM of Punjab:مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ انہوں نے 27 جولائی کی صبح وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

      یہ خبر پاکستان کے جیو نیوز کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے 10 ووٹوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

      ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا گیا
      پاکستان کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ پرویز الٰہی صوبے کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

      اکثریت حاصل کرنے کے باوجود جمعہ کو ہوئے انتخابات میں ہار گئے پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ کو فتح دلائی تھی۔ کیس کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا کہ پرویز الٰہی صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Exclusive: آئی ایس آئی کا ناپاک منصوبہ جاری، پی او کے میں چلا رہا ہے دہشت گرد کیمپ

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan News: ’میچ فکسنگ‘ کی طرح ہی‘بینچ فکسنگ‘ بھی جرم، کیوں ایسا کہہ رہی پاکستانی حکومت

      انتخابات کے دوران مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان پارلیمنٹ کے ووٹوں کی گنتی کے خلاف فیصلہ کیا تھا، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے، جو الٰہی کے حق میں تھا۔ اس میں انہوں نے حمزہ کو ووٹ دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو منگل کی رات ساڑھے گیارہ بجے سے پہلے پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کا بھی حکم دیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: