ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے والا پاکستانی نوجوان محمد اقبال گرفتار

سیالکوٹ کا رہنے والا محمد اقبال ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے کی کوشش کررہا تھا، جسے بی ایس ایف نے علی الصبح گرفتارکرلیا۔

Oct 08, 2018 03:56 PM IST | Updated on: Oct 08, 2018 03:56 PM IST
ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے والا پاکستانی نوجوان محمد اقبال گرفتار

ہندوستانی سرحد پردراندازی کرنے والے پاکستانی نوجوان کو بی ایس ایف نے گرفتار کرلیا: فائل فوٹو

جودھپور: راجستھان کے ضلع جیسلمیرسے متصل بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے والے پاکستانی نوجوان کوآج علی الصبح گرفتارکرلیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) نے اس نوجوان کو ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے پرسرحد پر کالم نمبر 616 کے پاس پکڑا۔

وہ تاروں کی باڑھ کو پھاندنے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقے میں گشت لگا رہے بی ایس ایف کی 139 ویں واہنی کے جوانوں نے اسے دیکھ لیا۔ پوچھ گچھ میں نوجوان نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سیالکوٹ کا رہنے والا محمد اقبال ہے۔

محمد اقبال نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اس سے کچھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد بی ایس ایف نے اسے رام گڑھ پولیس کے حوالہ کر دیا، جہاں سیکورٹی ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کریں گی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:        فوج نے کہا "کشمیروادی میں 300 دہشت گرد سرگرم اور250 دراندازی کی کوشش میں ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:            کشمیر : کپواڑہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام ، 3 جنگجو ہلاک

یہ بھی پڑھیں:         جموں و کشمیر: دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تعینات ہوئے این ایس جی کمانڈوز

یہ بھی پڑھیں:                   وزارت داخلہ نے روہنگیا کو بتایا خطرہ، دراندازی روکنے کے لئے ریاستوں کو دی یہ ہدایت

Loading...