ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شبیہ بہتربنانے کے لئے سلیمانی کا قتل کرایا: سیاسی تجزیہ کار

سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کرایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 04, 2020 09:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شبیہ بہتربنانے کے لئے سلیمانی کا قتل کرایا: سیاسی تجزیہ کار
امریکی صدر ٹرمپ ۔ فائل فوٹو ۔

دمشق۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کرایا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران امریکی وزارت خارجہ نے کل صبح سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو جلد از جلد عراق چھوڑنے کو کہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ تمام شہری ہوائی راستے سے فوری طور پر وطن واپس لوٹ جائیں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو وہ بذریعہ سڑک کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں۔

سیاسی تجزیہ کار مہر احسان نے امریکی راکٹ حملے میں جنرل سلیمانی کے مارے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا’’ٹرمپ نے آئندہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں اپنی شبیہ کو بہتر بنا نے کے لئے یہ حملہ کرایا۔ ٹرمپ اپنے ملک کے شہریوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور ایرانی جنرل سلیمانی کا خاتمہ کروایا‘‘۔  انہوں نے کہا کہ اس امریکی اقدام کا عراق، شام اور لبنان میں انتقام لیا جا سکتا ہے ۔ اس حملے کا حالانکہ فوری طور پر انتقام نہیں لیا جائے گا لیکن کچھ دیر بعد امریکی حملے کی طرز پر ہی بدلہ لیا جا سکتا ہے ۔


ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی فائل فوٹو۔(تصویر:اے ایف پی)۔


سیاسی تجزیہ کار الا شقر نے کہا کہ جنرل سلیمانی ایران میں بہت مقبول تھے۔ ایرانی قیادت اس کا بدلہ ضرور لے گی اور اس نے کہا بھی ہے کہ امریکی حملے کا انتقام ضرور لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جنرل سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں لوگوں نے امریکہ کے خلاف بڑی ریلیاں نکالی ہیں اور اس حملے سے مشتعل لوگ امریکہ سے بدلہ لیے بغیر پر سکون نہیں بیٹھیں گے۔
واضح ر ہے کہ کل عراق میں امریکی فضائی حملے میں جنرل سلیمانی کی موت کے بعد عالمی برادری نے خطرہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا اور متعلقہ ممالک سے تحمل برتنے کی اپیل کی۔ چین نے متعلقہ فریقوں، بالخصوص امریکہ سے خلیجی خطے میں موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔ شام نے حملے کی مذمت کی ہے۔
First published: Jan 04, 2020 09:33 AM IST