ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کیوں لوٹایا! عمران خان حکومت اندرون ملک زبردست تنقید کی زد میں

سعودی عرب کی طرف سے تازہ جھٹکا لگنے اور سلطنت کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے بعد پاکستان کی عمران خان حکومت درون ملک اپوزیشن کی زبردست تنقید کی زد میں آگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 08, 2020 01:56 PM IST
  • Share this:
پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کیوں لوٹایا! عمران خان حکومت اندرون ملک زبردست تنقید کی زد میں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ جموں و کشمیر کے محاذ پر سعودی عرب کی طرف سے تازہ جھٹکا لگنے اور سلطنت کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے بعد پاکستان کی عمران خان حکومت درون ملک اپوزیشن کی زبردست تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں حکومت کی پوزیشن ٹھوس طور پر واضح کرنے کے بجائے یہ کہہ کر قصہ تمام کرنے کی کوشش کی ہے کہ ’ہم [سعودی عرب پر] اپنی جان دینے کو تیار ہیں لیکن انہیں بھی ہمارے عوام کی خواہش کو ذہن میں رکھنا چاہیے‘۔


جموں کشمیر کے رُخ پر کل پاکستان کو اس وقت ایک جھٹکا اور لگا تھا جب سعودی عرب نے ایک بار پھرکشمیر کے تعلق سے اسلامی تنظیم برائے تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی اجلاس کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی تھی۔ پاکستانی روزنامہ ڈان کی اطلاع کے مطابق یہ درخواست وزیر اعظم عمران خان نے کی تھی جسے سعودی عرب نے مسترد کردیا۔ سعودی عرب کے رویہ سے ناخوش پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں یہ کہہ دیا تھا کہ اگرکشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس نہ بلایا گیا تو پاکستان کشمیر پر دوست ممالک کا اجلاس بلانے پر مجبور ہو جائے گا۔


اس تیور کا پاکستان میں اپوزیشن خاص طور پر مسلم لیگ نون نے جیسے ہی اپنے حق میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، قریشی نے جیو سے بات چیت کے ذریعہ حکومت کی ساکھ بچانے کی کوشش میں آج کہا کہ ’سعودی عرب ہمارا محسن ہے، ہمیں احساس ہے کہ کتنے پاکستانی وہاں ہیں، ہمیں اس چیز کا بھی احساس ہے کہ انہوں نے آڑے وقتوں میں ہمارا ساتھ دیا، اس زمین کی حفاظت کے لیے ہم اپنی جان دینے کو تیار ہیں لیکن انہیں ہماری عوام کی خواہش کو ذہن میں رکھنا چاہیے‘۔


پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے بس یہ وضاحت کی کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے سعودیہ کی معیشت پر کافی دباؤ آیا ہے،۔

اپوزیشن کا بہرحال کہنا ہے کہ عمران خان حکومت اپنی ناعاقبت اندیشیوں سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے اور خارجہ محاذ پر ملک کے نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے۔ واضح رہے پاکستان نے شور مچا رکھا تھا کہ اُس نے کشمیر کے رخ پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لئے سعودی عرب کو راضی کر لیا ہے لیکن سعودی ذمہ داران نے اس سے لا علمی ظاہر کی کہ پاکستان کو ایسی کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 08, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading