உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    2 بیویوں کو ایک ساتھ حاملہ کرنا چاہتا تھا شخص، پہلی معشوقہ نے ہی مار لی بازی

    2 بیویوں کو ایک ساتھ حاملہ کرنا چاہتا تھا شخص، پہلی معشوقہ نے ہی مار لی بازی

    2 بیویوں کو ایک ساتھ حاملہ کرنا چاہتا تھا شخص، پہلی معشوقہ نے ہی مار لی بازی

    سوشل میڈیا (Social Media) پر مشہور جوڑیوں میں سے ایک جمی سلوم چاچا وا ووم اور سمر پالیٹیئر نے (Jimmy Silva ChaCha Va Voom and Summer Pelltier) لوگوں کے ساتھ ایک خوشخبری شیئرکی ہے۔ یہ تھرپل حمل (Throuple Pregnant) ہے۔ جی ہاں، یہ تینوں تھرپل ہیں اور اب اپنے دوسرے بچے کے آنے کا اعلان کرکے سرخیوں میں ہیں۔

    • Share this:
      شوہر-بیوی کے درمیان کا رشتہ سب سے قریبی ہوتا ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تیسرا آجائے تو لڑائی جھگڑا ہونا طے ہے، لیکن آج ہم جس جوڑے کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں، انہوں نے اپنی مرضی سے اپنی لائف میں تیسرے شخص کو جوڑا۔ آج یہ تینوں شادی شدہ ہیں۔ اس پالی ایموروس تھرپل (Polyamorous throuple) نے اب انسٹا گرام پر اپنی پریگننسی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تینوں جلد اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے کی تیاری میں ہیں۔ انسٹا گرام (Instagram) پر شخص کی دونوں بیویوں نے اپنی پریگننسی کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو ڈالا ہے۔ 34 سال کے جمی کے ساتھ اس کی دونوں بیوی 32 سال کی چاچا اور 28 سال کی سمر نے اعلان کیا کہ جلد ہی سمر جوڑے کے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہے۔

      تینوں نے 2020 میں شادی کی تھی۔

      تینوں نے 2020 میں شادی کی تھی۔وائرل ویڈیو میں دونوں بیویاں جمی کی آنکھوں پر پٹی باندھے نظر آئی۔ جمی کے ہاتھ میں موجود پٹی پر لکھا تھا- ہم حاملہ ہیں۔ اس ویڈیو میں سمر کے ہاتھ میں اس کی پریگننسی کی پازیٹیو ٹسٹ کا رزلٹ ہے۔ اس ویڈیو کو ابھی تک لاکھوں بار لائک کیا جا چکا ہے۔ لوگوں نے انسٹا گرام پر اس تھرپل کو خوب مبارکباد دی۔ لوگوں نے ان تینوں کو اسی طرح ساتھ خوش رہنے کا آشیرواد دیا۔ ایک نے لکھا کہ یہ پالی پیرنٹس اس طرح سے ہی خوش رہے۔ وہیں ایک شخص نے لکھا کہ ان کا دوسرا بچہ بھی ان کی ہی طرح امیجنگ ہوگا۔

      ایک ساتھ کافی خوش ہے یہ  تھرپل
      ایک ساتھ کافی خوش ہے یہ تھرپل


      جمی نے اپنی دوسری پارٹنر کی پریگننسی پر کافی خوشی ظاہر کی ہے۔ سمر کافی وقت سے کنسیو کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ جمی نے پہلے تو اپنی دونوں ہی پارٹنر کو حاملہ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن چاچا نے پہلے کنسیو کرلیا۔ اس جوڑے نے گزشتہ سال جون میں ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔ بیٹے کے استقبال میں تینوں نے کافی تیاریاں کر رکھی تھی۔ اب سمر کی پریگننسی نے ان کی خوشیوں میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ تینوں مل کر ابھی اپنے بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں۔ اب دوسرے بچے کی تیاری بھی تینوں ساتھ کر رہے ہیں۔



      بات اگر اس تھرپل کی کریں تو جمی گزشتہ 10 سال سے چاچا کے ساتھ ریلیشن میں تھا۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ چاچا بائیسیکسوئل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے رشتے میں سمر کو جگہ دی۔ سمر کی انٹری کے بعد جمی نے 2019 میں دونوں کو ایک ساتھ شادی کے لئے پرپوز کیا۔ فروری 2020 میں تینوں نے ایک تقریب میں شادی کی۔ انہوں نے اپنے ہزاروں فالورس کے ساتھ اپنی شادی لائیو اسٹریم کی تھی۔ اس کے بعد سے مسلسل وہ اپنی زندگی سے متعلق کئی ڈیٹیلس (تفصیلات) آن لائن شیئر کرتے رہتے ہیں۔ تینوں ایک ساتھ کافی خوش ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: