آرامکو حملہ: پومپيو اور محمد بن سلمان نے ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ٹھہرایا ذمہ دار
پومپيو اور سعودی پرنس نے ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ہو نے والی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں پٹرولیم ریفائنری پر ہونے والے ڈرون حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بیان جاری کر اس کی اطلاع دی۔
واشنگٹن۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ہو نے والی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں پٹرولیم ریفائنری پر ہونے والے ڈرون حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بیان جاری کر اس کی اطلاع دی۔ اورٹاگس نے کہا کہ پومپيو نے سعودی ولی عہد سے آج ملاقات کی۔ انہوں نے کہا’’دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ایرانی حکومت کے رویہ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔ امریکہ اور سعودی عرب نے گزشتہ ہفتہ ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے حالانکہ اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران نے امریکہ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔ پومپيو اور کراؤن پرنس کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سعودی عرب میں حملہ اس لئے بھی کیا گیا کیونکہ یہاں امریکی شہری رہتے ہیں اور کام کر کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملہ کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیوں کو اور بڑھانے کا حکم دیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔