Poor Condition in Afghanistan:ریڈکراس نے کہا-افغانستان سب سے خراب انسانی بحران سے گزر رہا ہے، 30 لاکھ بچوں پر غذائی قلت کا خطرہ
بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے افغانستان، بچے ہورہے ہیں سب سے زیادہ متاثر۔ (فائل فوٹو)
(U.S. Army photo by Spc. Daniel P. Shook / Special Operations Task Force - South)(Released)
Poor Condition in Afghanistan: آئی ایف آر سی نے کہا کہ افغانستان اب تک کے سب سے بڑے اور بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔ تقریباً دو کروڑ لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ملک میں شدید گرمی اور کم بارشوں نے زراعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
کابل: Poor Condition in Afghanistan:انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ انسانی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ریڈ کراس نے کہا کہ افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ افغانستان، کئی دہائیوں سے جاری تنازعات، شدید خشک سالی، خوراک کا عدم تحفظ اور آب و ہوا سے متعلق آفات کے پیچیدہ اثرات کا سامنا کررہا ہے۔
30لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا ہے سامنا
آئی ایف آر سی نے کہا کہ افغانستان اب تک کے سب سے بڑے اور بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔ تقریباً دو کروڑ لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ملک میں شدید گرمی اور کم بارشوں نے زراعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ غربت کی وجہ سے افغانستان کے 70 فیصد گھرانے خوراک کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ خاص طور پر بیوہ، بوڑھے، معذور اور بچے بری طرح متاثر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
لڑکیوں کے اسکول بند کرنے کی وجہ نہیں بتاسکا طالبان
اے این آئی کے مطابق، اقوام متحدہ کو طالبان جمعرات کو افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کی وجہ بتانے میں ناکام رہے۔ طالبان لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں میں پیچھے ہٹ گئے تھے۔ افغانستان کے انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے رپورٹر رچرڈ بینیٹ نے کہا کہ لڑکیوں کے اسکول بند ہونے کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔