ہوم » نیوز » عالمی منظر

جب پوپ فرانسس نے مسلم پناہ گزینوں کے پیروں کو بوسہ دیا

روم۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعرات کو روم کے قریب عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 26, 2016 03:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جب پوپ فرانسس نے مسلم پناہ گزینوں کے پیروں کو بوسہ دیا
روم۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعرات کو روم کے قریب عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔

روم۔  کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعرات کو روم کے قریب  عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔ اس دوران  انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے  مسلم ، ہندو اور عیسائی پناہ گزینوں کے پیر دھوئے ، انہیں  بوسہ دیا  اور ان کو ‘ ایک خدا کے بچے’ قرار دیا۔ پوپ کے اس عمل سے وہاں موجود تمام لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔


پوپ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب حالیہ بروسلز حملہ کے بعد یوروپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ گرچہ ہماری ثقافتیں اور مذاہب الگ الگ ہیں  لیکن  ہم سب بھائی بھائی ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ہی خدا کے بندے ہیں۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ دنوں برسلز میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھائی چارے کی فضاء کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ پوپ نے ان پناہ گزینوں کے پاوں دھو کر انہیں پونچھا اور پھر بوسہ دیا۔

First published: Mar 26, 2016 03:49 PM IST