ہوانا۔ پوپ فرانسس اور روس کے پیٹری آرک كريل نے عالمی برادری سے مشرق وسطی میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے حملوں سے عیسائیوں کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
پیٹرآرک كريل اور پوپ فرانسس کے درمیان یہاں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد دونوں عیسائی مذہبی رہنما نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا، ’’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے کئی خاندان، گاؤں اور شہر کے ہمارے بھائی اور بہن آئی ايس کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ اس لئے عالمی برادری کو ان کی حفاظت کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے ان کے چرچوں کو نہ صرف مکمل طور پر تباہ کیا بلکہ اور انہیں توڑ بھی دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ میٹنگ تمام لوگوں کے لئے امید کی ایک کرن بن جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔