ہوم » نیوز » عالمی منظر

پناہ گزین بچوں سے ملے پوپ فرانسیس ، کہا : پناہ گزیں خطرناک نہیں ، خطرے میں ہیں

پوپ فرانسس نے کل یہاں سیکڑوں پناہ گزیں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس جذباتی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پناہ گزیں خطرناک نہیں ہیں بلکہ خطرے میں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 29, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پناہ گزین بچوں سے ملے پوپ فرانسیس ، کہا : پناہ گزیں خطرناک نہیں ، خطرے میں ہیں
پوپ فرانسس نے کل یہاں سیکڑوں پناہ گزیں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس جذباتی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پناہ گزیں خطرناک نہیں ہیں بلکہ خطرے میں ہیں۔

ویٹیکن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے اعلی روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کل یہاں سیکڑوں پناہ گزیں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس جذباتی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پناہ گزیں خطرناک نہیں ہیں بلکہ خطرے میں ہیں۔ اس ہفتے لیبیا اور اٹلی کے درمیان پناہ گزینوں کی بھاری نقل و حرکت کے درمیان بحیرہ روم میں پناہ گزینوں سے بھری کئی کشتیاں ڈوب گئیں تھیں جس میں سیکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزینوں کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

بچائے گئے پناہ گزینوں میں سے بہت سے بچے ویٹیکن لائے گئے۔ اعلی مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے ان بچوں سے یہاں ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا۔ یہ ملاقات انتہائی جذباتی رہی اور مذہبی رہنما نے کہا کہ پناہ گزیں کسی قوم کے لیے خطرناک کیسے ہو سکتے ہیں جبکہ وہ خود خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزیینوں کے بحران کے حل کیلئے عالمی سطح پر یکجہتی کی ضرورت ہے۔ واضح ر ہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ ماہ اپنے یونانی جزائر کے دورے کے دوران وہاں سے 12 پناہ گزین بچوں کو اپنے ساتھ لے آئے تھے اور انہوں نے مثال پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک کو پناہ گزینوں کے بحران پر قابو پانے کے لیے انہیں اپنے ملک میں جگہ دینی چاہئے۔

First published: May 29, 2016 01:21 PM IST