انگلینڈ میں پہلی مرتبہ نصف سے بھی کم رہ گئی عیسائیوں کی آبادی، مسلم-ہندووں کی بڑھی تعداد
انگلینڈ میں پہلی مرتبہ نصف سے بھی کم رہ گئی عیسائیوں کی آبادی، مسلم-ہندووں کی بڑھی تعداد
’کوئی مذہب نہیں‘ کے طور پر پہچان رکھنے والوں کی تعداد حیرت انگیز طور سے بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی ہے۔ یعنی ہر تین میں سے ایک سے زیادہ شخص اس زمرے میں آتا ہے۔
انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عیسائیوں کی آبادی ملک کی مجموعی آبادی کا آدھے سے بھی کم رہ گئی ہے۔ منگل کو جاری نئے مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق، مسلمانوں اور ہندووں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
عیسائیوں کی آبادی میں 13.1 فیصد کی گراوٹ آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹکس (او این ایس) نے 2021 کی مردم شماری کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ اور ویلس میں عیسائیوں کی مجموعی آبادی اب 46.2 فیصد (2.75 کروڑ) رہ گئی ہے۔ 2011 میں یہ 59.3 فیصد تھی۔ اس طرح عیسائیوں کی آبادی میں 13.1 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
مسلم اور ہندووں کی بڑھی تعداد مسلم آبادی اب 4.9 سے بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے مسلم آبادی 27 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 39 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہندو آبادی 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.7 فیصد ہوگئی ہے۔ 2011 کے اعدادو شمار کے مطابق، برطانیہ میں 8.18 لاکھ ہندو تھے، جو اب بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئے ہیں۔
یہودیوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ’کوئی مذہب نہیں‘ کے طور پر پہچان رکھنے والوں کی تعداد حیرت انگیز طور سے بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی ہے۔ یعنی ہر تین میں سے ایک سے زیادہ شخص اس زمرے میں آتا ہے۔ 2011 میں یہ اعدادوشمار 25 فیصد تھی۔ یہودی کے طور پر پہچانے جانے والے لوگوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ مجموعی آبادی کے 0.5 فیصد پر برقرار ہے۔
94 فیصد لوگوں نے دیا جواب اواین ایس کے مطابق مردم شماری میں مذہب کا سوال اختیاری ہے، اور 94 فیصد رہائشیوں نے اس کا جواب دیا۔ گزشتہ مردم شماری میں 92.9 فیصد لوگوں نے اس کا جواب دیا تھا۔ اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال میں ہیرو میں سب سے زیادہ ہندو آبادی 25.8 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ لیسیسٹر شہر میں ہندو آبادی 17.9 فیصد ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔