ہوم » نیوز » عالمی منظر

!پورن دیکھنے سے دماغ پر پڑتا ہے ایسا اثر، اس لئے نہیں دیکھ پائیں گے آن لائن پارن

میڈیکل ڈیلی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو لوگ پورن دیکھتے ہیں ان کے دماغ میں اس سے جڑے کئی نئے خیالات آتے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں یہاں۔۔۔

  • Share this:
!پورن دیکھنے سے دماغ پر پڑتا ہے ایسا اثر، اس لئے نہیں دیکھ پائیں گے آن لائن پارن
علامتی تصویر

آج کے دور میں نوجوان اور 18 سال سے کم عمر کے بچے انٹرنیٹ پر زیادہ وقت پورن دیکھنے میں گزارتے ہیں اور جوش اور کم ترقی یافتہ دماغ کی وجہ سے وہ اس چیز کو غلط طریقے سے سمجھتے ہیں اور ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آج سماج میں نوجوان اوربچوں کے ذریعے جنسی جرائم کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ حکومت نے یہ قانون بنایا ہے کہ اب آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے یوزر کو اپنی عمر بتانی ہوگی۔ اس سال 15 جولائی سے اس قانون کو برطانیہ میں نافذ کر دیا جائے گا۔ ایساحکم جاری کرنے والا برطانیہ پہلا ملک بن گیا ہے۔

آن لائن پورن کو لیکر اٹھایا گیا حکومت کا یہ قدم واقعی کافی بڑا ہے۔ آئیئ جانتے ہیں کہ انسان کے من پر کیا ہوتا ہے پورن کا اثر۔۔۔۔

میڈیکل ڈیلی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو لوگ پورن دیکھتے ہیں ان کے دماغ میں اس سے جڑے کئی نئے خیالات آتے ہیں۔ ایسی فلمیں دیکھنے سے ڈوپیمائن ہارمون جو کہ سیکس ڈرائیو کو بڑھاتا ہے اس کی تعمیر تیز ہوتی ہے۔ یہ نیورو ٹرانسمیٹر کی طرح کام کرتا ہے جس سے شخص کو خوشی ملتی ہے اور جسمانی تعلقات کی طرف جھکاؤ بڑھتا ہے۔

پورن دیکھنے سے دماغ کے اسٹرٹیم حصے پر برا اثر پڑتا ہے۔ پورن دیکھنے سے اسٹریٹیم سکڑ جاتا ہے اور ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرپاتا۔

آن لائن پورن پر پابندی لگانے کے بعد برطانیہ کے ڈیجیٹل ڈیپارٹمینٹ کی وزیر ماگرٹ جیمس نے کہا، "بالغوں کیلئے بنائے گیاکنٹینٹ تک بچوں کی آن لائن پہنچ کافی آسان ہوگئی ہے۔ ہم دنیا کا ایسا پہلا ملک ہوں گے جہاں آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے آپ کو عمر بتانی ہوگی'۔

First published: May 01, 2019 11:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading