ہوم » نیوز » عالمی منظر

طیارہ حادثہ کی سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی: پوتن

لندن :مصر کے سینائی جزیرہ میں روسی طیارے کے اسلامک ا سٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے کے برطانیہ اور امریکہ کے خدشات کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 06, 2015 01:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طیارہ حادثہ کی سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی: پوتن
لندن :مصر کے سینائی جزیرہ میں روسی طیارے کے اسلامک ا سٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے کے برطانیہ اور امریکہ کے خدشات کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی۔

لندن :مصر کے سینائی جزیرہ میں روسی طیارے کے اسلامک ا سٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے کے برطانیہ اور امریکہ کے خدشات کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی۔


برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں روسی صدر نے انہیں بتایا کہ گزشتہ سنیچر کو ہوئے طیارہ حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانا انتہائی ضروری ہے لیکن سرکاری تفتیش مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا ٹھیک نہیں ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس نے مسٹر پتن کے ذریعہ برطانیہ کے وزیر اعظم کو کئے گئے فون کے بارے میں اطلاع دی۔


روسی کی طرح مصر نے بھی طیارہ کے آئی ایس کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے سے متعلق بیانات کی تردید کی ہے۔


برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ اس بات کا اندیشہ زیادہ ہے کہ دہشت گردوں کے بم دھماکہ سے ہی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ روسی طیارے کو دہشت گردوں نے بم سے گرایا ہوگا لیکن اس کا اندیشہ بڑھتا نظر آرہا ہے۔ دوسری طرف امریکہ اور یورپ کے سیکورٹی ذرائع نے بھی گزشتہ ہفتے سنیچر کو روسی طیارے کے آئی ایس سے وابستہ مقامی دہشت گردوں کے ذریعہ رکھے گئے بم کے دھماکے کی وجہ سے گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔


روس اور مصر کے لئے یہ مسئلہ بہت حساس ہے کیونکہ روس کے طیارے شام میں آئی ایس کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں اور مصر کا ریونیو کافی حد تک سیاحت پر منحصر ہے۔ طیارہ کے حادثہ کے بعد برطانیہ، آئر لینڈ اور ہالینڈ نے مصر کے شرم الشیخ ہوائی اڈے سے اپنی پروازوں پر پابندی لگا دی۔


خیال ر ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو مصر کے سینائی میں روسی طیارہ حادثہ میں 224 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

First published: Nov 06, 2015 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading