کشمیرکےبارے میں پاکستان نے بین الاقوامی برداری کو متاثرکرنے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ اب ان سب کے بعد پاکستان کو پاک مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کے بھی ہاتھوں سے چھن جانےکا خوف ستارہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے منگل کوکہا کہ پہلے ہم کشمیرکی بات کرتےتھے۔ اب ہم مظفرآباد کوبچانےکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کشمیرکوبین الاقوامی موضوع بنانےکی پاکستان کی کوششوں کوجھٹکا لگنےکے بعد اب پاکستان پی اوکےکوبچانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا ہے۔ اس بات کی جھلک پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوکی بات میں نظرآئی۔ بلاول بھٹونےمنگل کوکہا تھا کہ پہلے ہم کشمیرکےبارے میں بات کرتےتھے، اب ہم مظفرآباد کےبارے میں سوچ رہے ہیں کہ اسے کیسےبچایا جائے؟
اکیلے دہشت گردوں کو روک پانے کا اہل نہیں پاکستانٹی وی چینل آج تک کو دیئےایک انٹرویومیں بلاول بھٹونےکہا کہ پاکستان اورہندوستان کے تعلقات بھلے ہی تاریخ میں رہے ہمارے تعلقات کےمقابلے خراب ہوں، لیکن دونوں ہی ممالک کےنوجوان یہ جانتےہیں کہ تعلقات کو بہتربنانےکا صحیح راستہ امن ہے۔ ہمیں اسی امن وامان کوبنانےکا طریقہ نکالنا ہوگا۔ بلاول بھٹونےیہ بھی مانا کہ پاکستان کےنان اسٹیٹ ایکٹرس یعنی دہشت گرد ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دیتے ہیں۔ حالانکہ وہ ان دہشت گردوں کوحکومت سےالگ رکھتے نظرآئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہندوستان کے تعاون سے ہی ان دہشت گردوں پرلگام لگا سکتا ہےاوراکیلےدم پران دہشت گردوں کوروک پانے کا اہل نہیں ہے۔
پہلے اپوزیشن نےعمران پرلگایا تھا کشمیرکو بیچنے کا الزاماس سے قبل پاکستان حکومت پربین الاقوامی سازش کےتحت کشمیرکوبیچنے کا الزام لگایا گیا تھا اورحکومت کوگرانےکےلئے جلد ہی اسلام آباد کوگھیرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ یہ الزام اورکسی نےنہیں بلکہ پاکستان کےمشترکہ اپوزیشن کےملٹی پارٹی کانفرنس (ایم پی سی) نےپاکستان پربین الاقوامی سازش کےتحت کشمیرکوبیچنے کا الزام لگایا تھا اورحکومت گرانےکےلئے جلد ہی پاکستان کے قومی دارالحکومت اسلام آباد کوگھیرنےکی وارننگ دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔