ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلوریڈا حملہ پر صدر پرنب مکھرجی کا اظہار افسوس ، دہشت گردی پر لگام کیلئے عالمی برادری سے اتحاد کی اپیل

عکرہ : صدر پرنب مکھرجی نے امریکہ کےآ رلینڈو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی پر لگام کسنے کیلئے عالمی طور پر متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2016 08:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلوریڈا حملہ پر صدر پرنب مکھرجی کا اظہار افسوس ،  دہشت گردی پر لگام کیلئے عالمی برادری سے اتحاد کی اپیل
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔

عکرہ : صدر پرنب مکھرجی نے امریکہ کےآ رلینڈو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی پر لگام کسنے کیلئے عالمی طور پر متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔  تین افریقی ممالک کے دورے پر گئے صدر نے گھانا میں آج کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے اور ہمیں تمام اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا،’’غم کے اس لمحے میں ہندوستان کے لوگ امریکہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ دہشت گرد انہ حملے کے مہلوکین اور متاثرین کے ساتھ  میری ہمدردیاں ہیں‘‘۔

مسٹر مکھرجی نے کہا، ’’یہ حملہ پوری دنیا کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے وسیع اور فوری اقدامات اٹھانے چاہئے۔ جوبھی  دہشت گردی کی اپنے یہاں حمایت اور پناہ دیتے ہیں، ہمیں تمام اختلافات کوفراموش کرتے ہوئے اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا‘‘۔

واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 50 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ 53 دیگر زخمی ہیں۔

First published: Jun 13, 2016 08:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading