صدر بائیڈن نے دو ہندوستانی نژاد امریکی سی ای او کو ایڈوائزری کمیٹی میں کیا شامل، جانیے تفصیل

صدر بائیڈن نے دو ہندوستانی نژاد امریکی سی ای او کو ایڈوائزری کمیٹی میں کیا شامل، جانیے تفصیل

صدر بائیڈن نے دو ہندوستانی نژاد امریکی سی ای او کو ایڈوائزری کمیٹی میں کیا شامل، جانیے تفصیل

صدر بائیڈن کی جانب سے بنائی گئی یہ کمیٹی امریکی تجارتی پالیسی کی ترقی، عمل درآمد اور انتظامیہ کے معاملات پر امریکی تجارتی نمائندے کو مجموعی پالیسی مشورہ فراہم کرتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Washington
  • Share this:
    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے جمعہ کو بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دو ہندوستانی-امریکی شہری کو ایڈوائزری کمیٹی میں منتخب کیا ہے۔ ان میں فلیکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریوتی ادویتی اور قدرتی وسائل سلامتی کونسل کے سی ای او منیش باپنا ہے۔ ان دونوں کو ’تجارتی پالیسی اور مذاکرات‘ کی ایڈوائزری کمیٹی کے لیے نامزد کیا۔

    صدر بائیڈن نے 14 لوگوں کی ایک ٹیم کا اعلان کیا ہے جو امریکی مشاورتی کمیٹی کا حصہ ہوں گی اس میں ریوتی ادویتی ، منیش باپنا، ٹموتھی مائیکل بروس، تھامس ایم کانوے، ایریکا آر ایچ فیوچس، مارلن ای کمپسن، ریان، شونڈا یاویٹے اسکاٹ، الزبتھ شولر، نینا جلاسبرگ-لینڈس اور وینڈل پی ویکس شامل ہے۔ یہ کمیٹی امریکی تجارتی پالیسی کی ترقی، عمل درآمد اور انتظامیہ کے معاملات پر امریکی تجارتی نمائندے کو مجموعی پالیسی مشورہ فراہم کرتی ہے۔

    چار سال فارچیون کی انڈسٹری میں سب سے طاقتور خواتین میں سے رہیں ہیں ریوتی ادویتی

    وہائٹ ہاوس نے کہا کہ 2019 میں فلیکس کی سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ادویتی کمپنی کی پالیسی کی سمت طئے کرنے اور فلیکس میں تبدیلی کے ذریعے اسے فروغ دینے اور آگے بڑھانے کے لیے ذمہ دار  رہی ہیں۔ یہ کمپنی مینوفیکچرنگ میں ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔ انہیں مسلسل چار سال فارچیون کی صنعت اور کاروبار میں سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں شامل کیا گیا ہے ۔

    فلیکس سے پہلے ادویتی الیکٹرکل سیکٹر والی ایٹرن کمپنی میں صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتی تھیں، جس میں ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین کام کرتےہیں۔ انہوں نے اوبر اور Catalyst.org کے ڈائریکٹر گروپ میں بھی کام کیا ہے۔ ادویتی ورلڈ اکنامک فورم کی ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ سی ای او کمیونٹی کے کو پریسڈنٹ ہیں اور ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) الائنس آف سی ای او کلائمیٹ لیڈرز میں شامل ہوئی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاک نے اٹھایا ایک سال پرانا معاملہ، ہندوستان سے مشترکہ جانچ کی مانگ کا اعادہ

    یہ بھی پڑھیں:

    منیش باپنا قدرتی وسائل کے لیے کرچکے ہیں کام

    وہیں، وائٹ ہاؤس نے ریلیز میں کہا کہ منیش باپنا قدرتی وسائل دفاعی کونسل (این آر ڈی سی) کے صدر اور سی ای او ہیں۔ این آر ڈی سی نے پچھلی نصف صدی میں کئی ماحولیاتی کامیابیاں حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے 25 سالہ کیریئر میں باپنا کے قائدانہ کردار نے غربت اور موسمیاتی تبدیلی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: