اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکی صدر بائیڈن نے کہا-اپنی معیاد میں خفیہ دستاویز ملنے سے حیران ہوں، جانچ میں کروں گا ہرممکن تعاون

    امریکی صدر جو بائیڈن (فائل فوٹو)

    امریکی صدر جو بائیڈن (فائل فوٹو)

    سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار میں نائب صدر کے طور پر اپنی معیاد ختمہونے کے بعد 2020 کے صدارتی مہم کی شروعات تک انہوں نے اس جگہ کااستعمال کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Washington
    • Share this:
      امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ ان کے ایک نجی دفتر میں کچھ خفیہ دستاویز ملے ہیں، جن کا استعمال انہوں نے کسی وقت ’واشنگٹن تھینک ٹینک‘ آفس کے طور پر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دستاویز کی جانچ میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا، مجھے نہیں پتہ تھا کہ نائب صدر کے طور پر سرکاری ریکارڈ ان کے تھینک ٹینک آفس لے جائے گئے تھے۔


      میکسیکو کے صدر لوپیز اوبریڈور اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بائیڈن نے کہا کہ مجھے جب اس بارے میں بتایا گیا تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہاں کوئی سرکاری ریکارڈ تھا جو اس آفس میں لے جایا گیا تھا، لیکن مجھے یہ جانکاری نہیں ہے کہ ان دستاویز میں کیا ہے۔ بائیڈن نے 2017 کے وقت سے وقت بہ وقت اس دفتر کا استعمال کیا تھا۔



      یہ بھی پڑھیں:
      امریکہ کا ایئرپورٹ سسٹم ٹھپ،سینکڑوں فلائٹس متاثر، کمانڈ سسٹم نے کہا: فی الحال کوئی حل نہیں

      یہ بھی پڑھیں:

      سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار میں نائب صدر کے طور پر اپنی معیاد ختمہونے کے بعد 2020 کے صدارتی مہم کی شروعات تک انہوں نے اس جگہ کااستعمال کیا۔ بتادیں کہ ایک دن پہلے وہائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ وزارت انصاف اوباما انتظامیہ کے دوران بائیڈن کے نائب صدر رہتے ہوئے ان کے تھینک ٹینک آفس میں ملے کچھ خفیہ دستاوزوں کی جانچ کررہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: