EU میں شامل ہوگا یوکرین! صدر زیلینسکی نے درخواست پر کیے دستخط
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اٹھایا بڑا قدم۔ (تصویر: Denys Shmyhal ٹوئٹر)
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یورپی یونین نے یوکرین کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو جلد ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین کی صدر ارسولا وان دیر لیین نے کہا کہ یہ تاریخ بدلنے والا وقت ہے۔
کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روسی حملوں کے درمیان یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر دستخط کر دیئے۔ یوکرین کی پارلیمنٹ نے یہ اطلاع دی۔ یہی نہیں یوکرین نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے کہا کہ یہ یوکرین اور اس کے شہریوں کا انتخاب ہے۔ ہم اس سے کہیں زیادہ کے مستحق ہیں۔
یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روس سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد یورپی یونین نے روس پر ہر قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ روس کے بینکنگ سسٹم کو SWIFT سے نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی فضائی حدود کو بھی روسی طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یوکرین کو ہتھیار دے گا یوروپی یونین
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یورپی یونین نے یوکرین کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو جلد ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین کی صدر ارسولا وان دیر لیین نے کہا کہ یہ تاریخ بدلنے والا وقت ہے۔
روسی حملے میں 16 بچوں سمیت 352 کی موت: یوکرین
اس سے قبل یوکرین نے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں بتایا تھا کہ روسی حملوں میں اب تک 16 بچوں سمیت 352 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ روس کی جانب سے حملے جاری ہیں۔ اس جنگ میں روسی فوجی بھی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں روسی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یوکرین کے خلاف یہ حملہ روکیں ۔ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فوجیوں کو غیر مشروط طور پر واپس بلا لے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کرے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔