وزیراعظم مودی نے جاپان میں کیشیدہ سے کی ملاقات، آج صدر زیلنسکی کے ساتھ کریں گے میٹنگ

وزیراعظم مودی نے جاپان میں کیشیدہ سے کی ملاقات، آج صدر زیلنسکی کے ساتھ کریں گے میٹنگ

وزیراعظم مودی نے جاپان میں کیشیدہ سے کی ملاقات، آج صدر زیلنسکی کے ساتھ کریں گے میٹنگ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج بھی دنیا ہیروشیما، یہ لفظ سنتے ہی سہم جاتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hiroshima, Japan
  • Share this:
    وزیراعظم نرینر مودی نے ہیروشیما میں جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے تجارت، معیشت اور تہذیب سمیت مختلف شعبوں میں ہند-جاپان کی دوستی کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ وہیں، آج وزیراعظم نریندر مودی یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ہفتہ کو کواڈ چوٹی کانفرنس سے پہلے پی ایم مودی زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں آپ کو جی 7 کے شاندار تقریب کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ہندوستان کو جی 7 چوٹی کانفرنس میں مدعو کرنے کے لیے بھی آپ کا بہت مشکور ہوں۔ آپ نے وہ بودھی درخت لگایا جو میں نے آپ کو ہیروشیما میں دیا تھا اور جیسے جیسے یہ بڑھتا جائے گا، ہند-جاپان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ وہ درخت ہے جو مہاتما بدھ کے خیالات کو لافانی بناتا ہے۔


    مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

    وزیراعظم مودی نے ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی عمل میں لائی اور پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ تنصیب کرنے اور اس کی نقاب کشائی کا موقع فراہم کرنے کے لیے جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔




    یہ بھی پڑھیں:

    نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان خونیں جھڑپ، 85 لوگوں کی موت، ہزاروں بے گھر

    یہ بھی پڑھیں:

    نیپال میں ہندوستانی کوہ پیما کی موت، ایوریسٹ کے کیمپ میں بیمار ہونے کی وجہ سے لے گئے تھے اسپتال

    ہیروشیما لفظ سنتے ہی سہم جاتی ہے دنیا

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج بھی دنیا ہیروشیما، یہ لفظ سنتے ہی سہم جاتی ہے۔ مجھے جی7 چوٹی کانفرنس کے لیے اپنے جاپان دورے کے دوران مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا موقع ملا۔ آج دنیا ماحولیاتی تبدیلی اور دہشت گردی سے متاثر ہے۔ باپو کے آئیڈیل موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ جیتنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ان کا طرز زندگی فطرت کے تئیں احترام، ہم آہنگی اور لگن کی بہترین مثال رہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: