உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم نریندر مودی نے بحرین کے وزیراعظم سے کی بات، دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

    وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کو بحرین (Bahrain) کے وزیر اعظم سلمان بن حمد الخلیفہ (PM Prince Salman bin Hamad Al Khalifa) سے بات کی اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی اور سرمایہ سمیت مختلف حلقوں میں تعلقات میں مسلسل ہوئی رفتار پر اتفاق ظاہر کیا۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کو بحرین (Bahrain) کے وزیر اعظم سلمان بن حمد الخلیفہ (PM Prince Salman bin Hamad Al Khalifa) سے بات کی اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی اور سرمایہ سمیت مختلف حلقوں میں تعلقات میں مسلسل ہوئی رفتار پر اتفاق ظاہر کیا۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) سے جاری ایک بیان کے مطابق، دونوں لیڈروں کی فون پر ہوئی اس بات چیت کے دوران شہزادہ خلیفہ نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد بھی پیش کیں۔ پی ایم او کے مطابق، دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور بحرین کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی اور لوگوں کے درمیان عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے۔

      ہندوستان اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا دونوں ملک سال 22-2021 میں گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔ پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم نے کووڈ-19 وبا کے دوران بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کا بہت اچھے سے خیال رکھنے کے ساتھ ہی ان کی سماجی اور ثقافتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بحرین کی قیادت کے تئیں شکریہ ادا کیا۔ اس بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے بحرین کے سلطان حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو مبارکباد دیں اور وزیر اعظم سلمان بن حمد الخلیفہ کو ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی۔

      عمان کے وزارت داخلہ کے جنرل سکریٹری نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے کی ملاقات

      وہیں عمان کے وزیر دفاع جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد ناصر بن علی الجابی نے منگل کو نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد بن الناصر بن علی الجابی نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو 31 جنوری کو نئی دہلی میں ہوئی دو طرفہ دفاعی تعاون پر ہندوستان-عمان فوجی تعاون کمیٹی کی 11ویں میٹنگ (جے ایم سی سی) کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ اس سے پہلے پیر کو دفاعی سکریٹری اجے کمار نے عمان کے وزارت دفاع کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد بن ناصر بن علی الجابی سے بات چیت کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: