وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ کو ان کے چہرے کی تصویر بنی شال پیش کی

اس دوران شی جن پنگ کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا اور وہ نیپال جانے کے لئے یہاں سے چنئی روانہ ہو گئے. پی ایم مودی نے گرم جوشی اور مسکراہٹ کے ساتھ چین کے صدر کو الوداع کہا ۔ ایسے ہی جذبات کا مظاہرہ انہوں نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کیا تھا۔

Oct 12, 2019 04:38 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 04:44 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ کو ان کے چہرے کی تصویر بنی شال پیش کی

تصویر: یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کے اس ساحلی شہر میں دو روزہ قیام کو ہفتہ کو اس وقت ناقابل فراموش بنا دیا جب انہوں نے مہمان کو ان کے چہرے کی شکل والی ایک كانچی پورم سلک کی شال پیش کی۔ شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے انہیں ایک كانچی  پورم سلک کی شال تحفے میں دی۔ اس شال میں صدر شی جن پنگ کے چہرے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

چین کے صدر بھی اس موقع پر نہیں چوكے اور انہوں نے اپنے سفر کو یادگار بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خاص پینٹنگ تحفے میں  دی جس پر نریندر مودی کے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے دونوں لیڈران نے دوسرے غیر رسمی اجلاس کے مقام تاج كوولام میں فنی نمونے اور دست کاری کی نمائش کا جائزہ لیا۔ چین کے صدر کے لئے تمل ناڈو کے سیرمگئی بنکروں کے گروپ نے كانچی پورم شال بنا تھا جسے پی ایم مودی نے کھول کر شی جن پنگ کو دکھایا۔

Loading...

Loading...