உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین کے صدر جن پنگ سے وزیر اعظم مودی نے کی ملاقات ، این ایس جی سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت نیز چین- پاک اقتصادی کوریڈور سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      هانگجھاو : وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت نیز چین- پاک اقتصادی کوریڈور سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ جی -20 کانفرنس میں حصہ لینے کئے لئے یہاں آنے والے مسٹرنریندر مودی اور مسٹر جنپنگ کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی۔
      تین ماہ کے اندر دونوں لیڈروں کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے پہلے جون میں انہوں نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران علاحدہ طورپر ملاقات کی تھی۔ دونوں لیڈروں نے این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت کی کوشش اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے گزرنے والے چین- پاکستان اقتصادی کوریڈور سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
      اس سے قبل کانفرنس سے الگ برکس ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم بین الاقوامی ایجنڈا اس طرح تیار کریں جس سے ترقی پذیر ممالک کو ان کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ ہندوستان کے علاوہ برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ برکس کے رکن ہیں۔
      وزیر اعظم نے کہاکہ برکس کے صدر کی حیثیت سے ہم نے ذمہ دار، جامع اور اجتماعی حل کو تھیم کے طور پر منتخب کیا ہے، جو جی -20 ممالک کی مرکزی ترجیحات کو بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہم نے برکس کو دارالحکومتوں سے دور پہنچایا ہے تاکہ اس میں تمام علاقوں کے لوگوں کو شامل کیا جا سکے۔
      First published: