உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں وزیراعظم مودی کے استقبال سے تلملايا حافظ سعید، اگلا زہر

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک پاکستان دورے اور وہاں شاندار خیرمقدم سے حافظ سعید تلملا اٹھا ہے۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک پاکستان دورے اور وہاں شاندار خیرمقدم سے حافظ سعید تلملا اٹھا ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک پاکستان دورے اور وہاں شاندار خیرمقدم سے حافظ سعید تلملا اٹھا ہے۔ حافظ سعید نے مودی کے استقبال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی نے پاکستان آنے سے پہلے یہاں کے عوام کا دل دکھا دیا ہے۔ ان کا استقبال کیوں کیا گیا۔

      حافظ سعید نے ٹوئٹر پر زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے مودی نے افغانستان میں پاکستان کو دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا اور افغانیوں کو پاکستان کے خلاف خوب بھڑکایا۔ اس کے بعد لاہور پہنچ کر نواز شریف کو دوستی کی بنیاد پر مبارک باد دی۔ یہ ساری چیزیں انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ سعید نے کہا کہ مودی پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔ مودی نے بنگلہ دیش کے دورہ کے موقع پر پاکستان کو توڑنے کی بات کہی تھی ۔

      غور طلب ہے کہ کل افغانستان سے لوٹتے وقت دعوت نامہ ملنے پر مودی لاہور میں نواز شریف کی نواسی کی شادی کے موقع پر اچانک پہنچے تھے۔ اس دوران مودی کو نواز شریف نے خود ایئرپورٹ پر انہیں ریسیو کیا۔ پاکستان میں ڈیڑھ گھنٹے رہنے کے دوران ان کا ہر جگہ گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تھا۔
      First published: