وزیراعظم مودی کا سڈنی میں گرمجوشی سے استقبال، مودی مودی کے لگے نعرے، دیکھئے ویڈیو

وزیراعظم مودی کا سڈنی میں گرمجوشی سے استقبال، مودی مودی کے لگے نعرے، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Twitter@NarendraModi

وزیراعظم مودی کا سڈنی میں گرمجوشی سے استقبال، مودی مودی کے لگے نعرے، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Twitter@NarendraModi

ہندوستانی برادری کے لوگوں نے وزیر اعظم مودی کا سڈنی پہنچنے پر بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران لوگوں نے 'بھارت ماتا کی جئے' اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Australia
  • Share this:
    سڈنی : وزیر اعظم نریندر مودی پاپوا نیو گنی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے تین ملکوں کے دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں آسٹریلیا پہنچے۔ یہاں سڈنی ہوائی اڈے پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ان کا استقبال کیا۔

    ہندوستانی برادری کے لوگوں نے وزیر اعظم مودی کا سڈنی پہنچنے پر بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران لوگوں نے 'بھارت ماتا کی جئے' اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ وہیں خواتین نے ان کے استقبال کے لئے ایک خصوصی گانا گایا جس کے بول تھے، 'سنو اے دنیا والو بھارت نے بلایا ہے، مودی جی کے نوبھارت کو مزید بڑھانا ہے۔'


    ہندوستانی نژاد یہ لوگ وزیراعظم مودی کی آمد کی خبر سن کر کافی دیر سے سڈنی میں ہوٹل کے باہر جمع تھے۔ ان میں سے ایک این آر آئی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے۔ ہم پرجوش ہیں اور ان سے ملنے کے منتظر ہیں۔ یہ ہمارے لئے زندگی بھر کا موقع ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: منی پور کی راجدھانی امپھال میں پھر تشدد، کئی مقامات پر آگ زنی، کرفیو نافذ، فوج طلب


    یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹ کیوں لیک کی؟ بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار


    وزیر اعظم مودی 22 سے 24 مئی تک آسٹریلیا کے دورے پر رہیں گے۔ وہ سڈنی میں آسٹریلیا کی ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقد ہونے والے کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

    دریں اثنا آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پیر کو مودی کے ان کے اپنے ملک پہنچنے سے پہلے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی میزبانی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔ انہوں نے ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال ہند بحرالکاہل کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم پر بھی زور دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: