وزیراعظم شہباز شریف نے کہا-مظاہرین پر ہوگی کارروائی، پاکستانی تاریخ میں 9 مئی کا واقعہ’سیاہ باب‘ کے طور پر درج
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا-مظاہرین پر ہوگی کارروائی، پاکستانی تاریخ میں 9 مئی کا واقعہ’سیاہ باب‘ کے طور پر درج
پی ایم شہباز نے آگے کہا کہ ہم نے گزشتہ 75 سالوں میں ایسے گھناونے منصوبے کبھی نہیں دیکھے کہ مظاہرین آرمی ہیڈکوارٹر، میاں والی میں ایئرفورس کے اڈے اور فیصل آباد مین آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہوئے تشدد سے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اُبھر نہیں پارہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے 9 مئی کو ہوئے واقعہ کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا ہے۔ منگل کو انہوں نے تشدد کرنے والے مظاہرین اور اس کا منصوبہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں جلد لانے کا عہد لیا۔ جنہوں نے فوجی اداروں کو نشانہ بنانے اور شہیدوں کی توہین کرنے کا منصوبہ بنایا، ان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس نے بھی یہ منصوبہ بندی کی اور تخریب کاری پر اکسایا، وہ یقیناً دہشت گردی کے مجرم ہیں، لیکن وہ یہ کام بھی کرنے میں کامیاب رہے جو پاکستان کا اصل دشمن 75 سال سے میں نہیں کر سکا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور مظاہرین نے درجنوں فوجی اور سرکاری تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ مظاہرین نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا اور لاہور میں کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دی۔
پی ایم شہباز نے آگے کہا کہ ہم نے گزشتہ 75 سالوں میں ایسے گھناونے منصوبے کبھی نہیں دیکھے کہ مظاہرین آرمی ہیڈکوارٹر، میاں والی میں ایئرفورس کے اڈے اور فیصل آباد مین آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے۔ عمران خان کے حامیوں کی جانب سے لاہور کارپس کمانڈر کے گھر پرکیے گئے حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناح ہاوس صرف ایک عمارت نہیں ہے، اس میں پاکستان کی حفاظت کرنے والے بیٹوں کو رکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے تباہ کردیا، حقیقت میں اسے راکھ میں تبدیل کردیا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔