لندن: دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان نے ملکہ الزبتھ کے بعد ان کے بیٹے پرنس چارلس کو اگلے دولت مشترکہ کا سربراہ بنائے جانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ بی بی سی اور پریس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان مملکت کا اجلاس (چوگم) کے آج دوسرے اور آخری دن کے اجلاس میں ملکہ الزبتھ نے کہا، ’’یہ موروثی نہیں ہے، لیکن ان کی دلی خواہش ہے کہ پرنس ان کے جانشین بنے‘‘۔ بعد میں دولت مشترکہ سربراہان نے ان کی بات پر اتفاق ظاہر کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اجلاس کے اختتام کے بعد پرنس کی تقرری کی تصدیق کے سلسلے میں بیان جاری کیا جائے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔